• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاک فوج نے دو روز میں دوسرا بھارتی ‘جاسوس ڈرون’ مار گرایا

شائع January 2, 2019
آزاد کشمیر کےستوال سیکٹر میں بھارتی جاسوس ڈرون کو مارگرایا گیا—فوٹو:ڈی جی آئی ایس پی آر ٹویٹر
آزاد کشمیر کےستوال سیکٹر میں بھارتی جاسوس ڈرون کو مارگرایا گیا—فوٹو:ڈی جی آئی ایس پی آر ٹویٹر

پاک فوج نے آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کے قریب دوسرے روز بھی بھارتی ‘جاسوس ڈرون’ مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر میں جاری بیان میں کہا کہ ‘آج لائن آف کنٹرول میں ستوال سیکٹر پر پاک فوج کے جوانوں نے ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کوپٹر کو مار گرایا’۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ میں بھارتی جاسوس ڈرون کی تصویر بھی جاری کی تاہم مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

خیال رہے کہ میجر جنرل آصف غفور نے گزشتہ روز بھی ایک ٹویٹ میں پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے بھارتی جاسوس کواڈ کوپٹر مار گرانے کا بیان جاری کیا تھا اور تصویر بھی جاری کی تھی۔

مزید پڑھیں:پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی جاسوس ڈرون مارگرایا

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے ٹویٹر میں جاری بیان میں کہا تھا کہ ‘پاک آرمی نے بھارتی جاسوس کواڈ کوپٹر کو لائن آف کنڑول کے ساتھ باغ سیکٹر میں مار گرایا’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘کواڈکاپٹر کو بھی ایل او سی عبور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ان شااللہ’۔

پاک فوج کا کہنا تھا کہ 'جاسوسی ڈرونز' کو فضا سے فوٹو گرافی کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024