• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’رنبیر سے رشتہ کامیابی نہیں، زندگی کا اہم ترین حصہ ہے‘

شائع January 2, 2019
بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ —فوٹو/ اسکرین شاٹ
بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے رشتے کی خبریں میڈیا میں اس حد تک وائرل ہیں کہ اب ان دونوں کے کام سے زیادہ ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے باتیں کی جاتی ہیں۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے افیئر کا آغاز رواں سال سے ہوا، جب یہ دونوں اپنی فلم ’براہمسٹرا‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

اس وقت بھی دونوں کی اس فلم کی شوٹنگ جاری ہے۔

اس ہی حوالے سے عالیہ بھٹ سے حال ہی میں ایک انٹرویو بھی لیا گیا، جہاں انہوں نے اپنے رشتے پر کھل کر بات کی۔

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ ’میری ذاتی زندگی پر گزشتہ سال کافی فوکس رہا، اس سے قبل ایسا کبھی نہیں ہوا، ایسا نہیں ہے کہ رنبیر سے رشتہ میری کامیابی ہے، یہ صرف میری زندگی کا ایک حصہ ہے، ایک بہت خاص حصہ، اس کے بارے میں تب بات ہو جب ضرورت ہے اور جب وقت آئے گا، فی الحال میرے کام پر فوکس زیادہ ضروری ہے‘۔

خیال رہے کہ رنبیر کپور عالیہ بھٹ سے قبل دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کے ساتھ بھی منسلک رہ چکے ہیں۔

ان دونوں اداکاراؤں سے رنبیر کپور کا بریک اپ خبروں میں وائرل رہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ریلیز ہوئی عالیہ بھٹ کی فلم ‘راضی‘ بھارتی باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی۔

اس فلم کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’مجھے ہمیشہ سے ہی لگ رہا تھا کہ یہ فلم بہت اچھی کمائی کرے گی، لیکن میں نے ایسا کبھی کہا نہیں، لیکن جب فلم ریلیز ہوئی اور کامیاب ثابت ہوئی تو میں کافی خوش تھی‘۔

عالیہ بھٹ رواں سال ’کلنک‘، ’براہمسٹرا‘ اور ’گلی بوائے‘ جیسی فلموں میں کام کرتی نظر آئیں گی۔

جبکہ وہ 2019 میں ’تخت‘ اور ’سڑک 2‘ کی شوٹنگ کا بھی آغاز کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024