• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

معروف سوشل میڈیا اسٹار شام ادریس رشتہ ازدواج میں منسلک

شائع January 1, 2019
— ٹوئٹر فوٹو
— ٹوئٹر فوٹو

معروف سوشل میڈیا اسٹار شام ادریس نے گزشتہ سال نومبر میں اپنی دوست فروگی سے منگنی کی تھی اور اب دونوں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ہیں۔

یوٹیوب سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین شام ادریس اور ان کی دوست فروگی پاکستان میں کافی مشہور ہیں جو کہ یوٹیوب اور فیس بک پر ویڈیو بلاگ اور پرمزاح ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔

اب ان دونوں نے گزشتہ روز نکاح کرلیا جس کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی، جو آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : شام ادریس کار حادثے میں شدید زخمی

دلچسپ بات یہ ہے کہ فروگی نے ماضی میں شام ادریس کی جانب سے شادی کی پیشکش متعدد بار مسترد کی تھی مگر نومبر میں آخرکار انہوں نے ہامی بھرلی۔

دونوں نے اس بات کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر کیا۔

اس تقریب کا انعقاد گزشتہ شب ہوا جسے جوڑے نے منگنی کی باضابطہ تقریب قرار دیا، تاہم اس جوڑے نے نومبر میں اعلان کردیا تھا کہ ان کا نکاح 31 دسمبر کو ہوگا۔

فروگی نے اپنے ٹوئیٹ میں جسٹ میریڈ سے بھی واضح کیا کہ یہ منگنی کی عام تقریب نہیں تھی۔

اس تقریب میں جوڑے کے گھروالوں اور دوستوں نے شرکت کی۔

View this post on Instagram

#shamosaher

A post shared by Youtube_life (@youtube_life567) on

دنیا بھر میں دونوں کے مداحوں نے اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا اور ٹوئٹر پر متعدد پیغامات بھی تحریر کیے۔

خیال رہے کہ فروگی کا اصل نام سحر ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ شام و سحر استعمال کیا۔

شام ادریس کے یوٹیوب اکاؤنٹ کو 15 لاکھ سے زائد جبکہ انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زائد افراد فالو کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ شام ادریس مشہور کامیڈین زید علی کے بھی کافی اچھے دوست مانے جاتے ہیں۔

تبصرے (3) بند ہیں

MA Jan 02, 2019 09:57am
Mashaa ALLAH. May ALLAH SWT Bless them
Babu Jan 02, 2019 02:13pm
Couple looks beautiful !!! Syria is special. Congrats !!!
tariqCanada Jan 02, 2019 05:48pm
He is the U tube Canadian Desi hero mubarak ho, hope you now act sober

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024