• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاک سوزوکی کا پاکستانیوں کو نئے سال کا 'تحفہ'

شائع January 1, 2019
— فوٹو بشکریہ سوزوکی
— فوٹو بشکریہ سوزوکی

پاک سوزوکی نے 2019 کا آغاز ایک بار پھر اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے ساتھ کیا ہے۔

پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق پاک سوزوکی نے ایک سال کے دوران اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں چھٹی بار اضافہ کردیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے مقامی سطح پر تیار ہونے والی گاڑیوں اور مکمل بلٹ یونٹس کی قیمتوں میں 30 ہزار سے 3 لاکھ 22 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے۔

پاک سوزوکی: ایک سال میں گاڑیوں کی قیمتوں میں چوتھی مرتبہ اضافہ

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کمپنی نے نئی قیمتوں کا سرکولر ملک بھر میں تمام ڈیلرز کو بھیج دیا ہے۔

رپورٹ میں قیمتوں کے اضافے کی وجہ تو سامنے نہیں آئی مگر ممکنہ طور پر یہ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ہی بڑھائی گئی ہوں گی۔

گاڑیوں کی قیمتیں کچھ اس طرح ہیں:

سوزوکی مہران وی ایکس: اب یہ گاڑی 7 لاکھ 89 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

سوزوکی مہران وی ایکس آر : اس کی قیمت 8 لاکھ 60 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

سوزوکی راوی : 7 لاکھ 76 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

سوزوکی بولان : اس گاڑی قیمت اب 8 لاکھ 54 ہزار روپے ہے۔

کارگو وین : اس وین کو خریدنے کے لیے 8 لاکھ 20 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔

سوزوکی ویگنر آر وی ایکس آر: پاکستانیوں میں مقبول یہ گاڑی اب 11 لاکھ 84 ہزار کی بجائے 12 لاکھ 24 ہزار روپے میں فروخت ہوگی۔

سوزوکی ویگنر آر وی ایکس ایل : اس کی قیمت 12 لاکھ 74 ہزار سے بڑھا کر13 لاکھ 14 ہزار روپے کردی گئی۔

سوزوکی کلٹس وی ایکس آر : اس کی قیمت 13 لاکھ 80 ہزار سے بڑھا کر 14 لاکھ 10 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل : اس کی قیمت 15 لاکھ ایک ہزار روپے کی بجائے اب 15 لاکھ 31 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

سوزوکی سوئفٹ ڈی ایل ایکس این وی : یہ گاڑی اب 15 لاکھ 15 ہزار کی بجائے 15 لاکھ 55 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

سوزوکی سوئفٹ اے ٹی این وی : اسے خریدنے کے لیے 16 لاکھ 51 ہزار کی بجائے 16 لاکھ 91 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔

سوزوکی اے پی وی: اس گاڑی کی قیمت میں سب سے زیادہ 3 لاکھ 22 ہزار روپے کا اضافہ ہوا اور اب یہ 27 لاکھ 18 ہزار کی بجائے 30 لاکھ 40 ہزار روپے میں فروخت ہوگی۔

سیاز ایم ٹی : یہ گاڑی اب 19 لاکھ 60 ہزار روپے کی بجائے 20 لاکھ 60 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

سیاز اے ٹی : اس کی قیمت 21 لاکھ سے بڑھا کر 22 لاکھ روپے کردی گئی۔

ویتارا جی ایل ایکس اے ٹی : اس کی قیمت ایک لاکھ روپے اضافے سے 38 لاکھ 90 ہزار سے بڑھ کر 39 لاکھ 90 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

جمی جے ایل ڈی ایکس ایم ٹی : یہ جیپ 23 لاکھ 93 ہزار روپے میں فروخت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: مقامی کمپنی کا 800 سی سی کار متعارف کرانے کا اعلان

کمپنی کی جانب سے نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے کردیا گیا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

ahmad Jan 02, 2019 10:22am
Really shameful decision because the car companies are very prompt to increase the price of their least passenger safety vehicles which even don't have airbags and general features which they are providing in other parts of the world except for Pakistan. Pakistan government please wakeup for the safety of your nationals and make mandatory for these companies to place airbags in every vehicle they built. Our courts should also take notice as they did for motorbike helmets because it's more serious for human life.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024