• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ولن کی بیٹی شردھا کپور بار بی ڈول کترینہ کے لیے خطرہ بن گئی

شائع January 1, 2019
شردھا کپور پہلے بھی ورون دھون کے ساتھ کام کر چکی ہیں—فائل فوٹو: بولی وڈ ببل/تائمز ناؤ
شردھا کپور پہلے بھی ورون دھون کے ساتھ کام کر چکی ہیں—فائل فوٹو: بولی وڈ ببل/تائمز ناؤ

بولی وڈ بار بی ڈول کترینہ کیف جو ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، گزشتہ برس ان کی ریلیز ہونے والی دونوں میگا بجٹ فلمیں ’ٹھگس آف ہندوستان اور زیرو‘ ناکام ثابت ہوئیں۔

کترینہ کیف جہاں ان دنوں سلمان خان کے ساتھ فلم ’بھارت‘ کی شوٹںگ میں مصروف ہیں، وہیں وہ رواں ماہ آنے والی ڈانس فلم ’اے بی سی ڈی 3‘ کی شوٹنگ بھی شروع کرنے والی تھی۔

اس فلم میں کترینہ کیف کو ایک پاکستانی ڈانسر کا کردار ادا کرنا تھا، تاہم اب ایسا ہوتا نہیں دکھائی دیتا۔

اطلاعات ہیں کہ کترینا کیف آنے والی فلم ’اے بی سی ڈی تھری‘ کا حصہ نہیں ہوں گی اور ان کی جگہ شردھا کپور کو کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔

ڈی این اے انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ کترینہ کیف ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہونے کی وجہ سے ’اے بی سی ڈی تھری‘ کی شوٹنگ میں حصہ نہیں لے سکتیں۔

اے بی سی ڈی کی ٹیم نے کترینہ کو کاسٹ کرنے کی تصدیق کی تھی—فائل فوٹو: ڈی این اے انڈیا
اے بی سی ڈی کی ٹیم نے کترینہ کو کاسٹ کرنے کی تصدیق کی تھی—فائل فوٹو: ڈی این اے انڈیا

رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف پروفیشنل اداکارہ ہیں اور وہ کسی کو دھوکے میں رکھنا نہیں چاہتیں، اس وجہ سے وہ ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہونے کے باعث ’اے بی سی ڈی تھری‘ کا حصہ نہیں بن سکتیں۔

یہ بھی پڑھیں: کترینا کیف اور پاکستانی لڑکی کی ’اے بی سی ڈی 3‘

رپورٹ میں ذرائع سے بتایا گیا کہ اگرچہ تاحال اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی، تاہم اداکارہ نے فلم ’اے بی سی ڈی تھری‘ کی ٹیم کو مصروفیات سے آگاہ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’اے بی سی ڈی تھری‘ کی شوٹنگ رواں ماہ جنوری سے بھارتی شہر امرتسر سے شروع ہونی ہے، تاہم کترینہ کیف ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اے بی سی ڈی کی دوسری فلم میں بھی شردھا کپور نے کام کیا تھا—فائل فوٹو: ٹائمز ناؤ
اے بی سی ڈی کی دوسری فلم میں بھی شردھا کپور نے کام کیا تھا—فائل فوٹو: ٹائمز ناؤ

ذرائع کے مطابق فلم کی ٹیم کترینہ کیف کی جگہ شردھا کپور کو کاسٹ کرنا چاہتی ہے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’اے بی سی ڈی تھری‘ کی ٹیم کترینہ کیف کی جگہ جیکولین فرنانڈس اور کرتی سونن جیسی اداکاراؤں کو بھی کاسٹ کرنا کا سوچ رہی ہے، تاہم زیادہ تر امکانات شردھا کپور کو کاسٹ کیے جانے کے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’اے بی سی ڈی 3‘ سلمان کا پتہ صاف اور کترینہ کیف پاکستانی ڈانسر

خیال رہے کہ ’اے بی سی ڈی تھری‘ 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اے بی سی ڈی‘ سیریز کی تیسری فلم ہے۔

اس سیریز کی دوسری فلم 2015 میں ’اے بی سی ڈی 2‘ کے نام سے ریلیز کی گئی تھی، جس میں ورون دھون اور شردھا کپور ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

اب بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں ایک بار پھر سیکوئل فلم میں نظر آئیں گے۔

اے بی سی ڈی ٹو 2015 میں ریلیز ہوئی تھی—اسکرین شاٹ
اے بی سی ڈی ٹو 2015 میں ریلیز ہوئی تھی—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024