• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل عارضہ قلب کے باعث ہسپتال منتقل

شائع January 1, 2019
مولانا طارق جمیل کو عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا — فائل فوٹو
مولانا طارق جمیل کو عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا — فائل فوٹو

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو مبینہ طور پر عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انجیوپلاسٹی کے بعد ان کی طبیعت بہتر ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کو لاہور میں جوہر ٹاون کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ مولانا طارق جمیل کو دل میں درد کی شکایت ہوئی تھی جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیوگرافی کی گئی۔

مزید پڑھیں: مولانا طارق جمیل کو غیرملکی پرواز سے آف لوڈ کردیا گیا

انہوں نے بتایا کہ مولانا طارق جمیل کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ڈاکٹرز کے پینل کی جانب سے چیک اپ کے بعد مولانا طارق جمیل کو انجیو گرافی کا مشورہ دیا گیا۔

بعد ازاں مولانا طارق جمیل کے ترجمان طاہر رحیمی نے بتایا کہ مولانا کو دل کی شریان بند ہونے کی وجہ سے ایک اسٹنٹ ڈالا گیا ہے، انہیں آئندہ 24 گھنٹے ہسپتال میں رکھا جائے گا۔

ترجمان نے تصدیق کی کہ مولانا طارق جمیل کو دل میں درد ہوا تھا جس کے باعث انہیں ہسپتال لایا گیا تھا، ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل کی طبیعت اب بہتر ہے۔

واضح رہے طارق جمیل ایک معروف پاکستانی مبلغ اور عالمِ دین ہیں، ان کی تبلیغی کوششوں کے باعث بہت سے گلوکار، اداکار اور کھلاڑیوں کی زندگیوں میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024