• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پاکستان نے 537 بھارتی قیدیوں کی فہرست دہلی کے حوالے کردی

شائع January 1, 2019
بھارت بھی پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کو فراہم کرنے کا پابند ہے — فائل فوٹو
بھارت بھی پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کو فراہم کرنے کا پابند ہے — فائل فوٹو

حکومت پاکستان نے 537 بھارتی قیدیوں کی فہرست 2008 کے پاک بھارت کونسلر رسائی معاہدے کے تحت بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کردی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا کہ بھارتی قیدیوں میں 54 سول اور 483 ماہی گیر شامل ہیں۔

21 مئی 2008 کو ہونے والے معاہدے کے تحت دونوں ممالک یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

دوسری جانب سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے بھی اپنی جیلوں میں قید 347 پاکستانی قیدیوں کی فہرست دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشنکے حوالے کردی۔

فہرست کے مطابق بھارتی جیلوں میں 249 پاکستانی سول جب کے 98 پاکستانی ماہی گیر قید ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024