• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

جسٹس سردار شمیم احمد نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

شائع January 1, 2019
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور جسٹس سردار شمیم احمد خان حلف لے رہے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور جسٹس سردار شمیم احمد خان حلف لے رہے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز

لاہور: جسٹس سردار محمد شمیم احمد خان نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

جسٹس سردار محمد شمیم احمد خان کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی، جہاں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے جسٹس شمیم احمد خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: جسٹس انوارالحق نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

حلف برداری کے بعد لاہور ہائیکورٹ پہنچنے پر چیف جسٹس کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جسٹس انوار الحق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے سے ریٹائر ہو گئے تھے۔

جسٹس محمد انوار الحق نے گزشتہ سال اکتوبر میں لاہور ہائی کورٹ کے 47ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس یاور شاہ کو لاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش

ان سے قبل سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد یاور علی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوئے تھے۔

بعد ازاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو تبدیل کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری ہمایوں امتیاز کو رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ تعینات کرتے ہوئے سابق رجسٹرار ہائیکورٹ شکیل احمد کو ہائیکورٹ آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024