• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

مے ویدر نے جاپانی باکسر کو صرف 2منٹ میں ناک آؤٹ کردیا

شائع January 1, 2019 اپ ڈیٹ January 4, 2019
فلائیڈ مے وید کے مکے کے بعد جاپانی کک باکسر تینشن ناسوکاوا زمین پر پڑے ہوئے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
فلائیڈ مے وید کے مکے کے بعد جاپانی کک باکسر تینشن ناسوکاوا زمین پر پڑے ہوئے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
مے ویدر نے تینشن ناسوکاوا کو صرف دو منٹ کے اندر ناک آؤٹ کردیا— فوٹو: اے ایف پی
مے ویدر نے تینشن ناسوکاوا کو صرف دو منٹ کے اندر ناک آؤٹ کردیا— فوٹو: اے ایف پی

معروف امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے نئے سال کے آغاز سے قبل منعقدہ نمائشی فائٹ میں جاپان کے کک باکسنگ چیمپیئن تینشن ناسوکاوا کو محض دو منٹ میں تکنیکی بنیادوں پر ناک آؤٹ کر کے شکست دے دی۔

جاپان میں نئے سال کے آغاز سے قبل منعقدہ اس فائٹ کا جہاں باکسنگ شائقین کافی شدت سے انتظار کر رہے تھے وہیں ماہرین نے اس فائٹ کو ایک عجیب و غریب مقابلہ قرار دیا تھا کیونکہ مے ویدر باکسنگ کے چیمپیئن ہیں جبکہ ناسوکاوا کک باکسنگ کے چیمپیئن ہیں اور دونوں کھیلوں کے مختلف قوانین کے سبب اس مقابلے کے لیے ریٹائرڈ مے ویدر کو فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا۔

41سالہ مے ویدر کا اپنے سے آدھی عمر کے کک باکسر سے مقابلہ تو تھا لیکن مقابلے کے لیے پہلے سے ہی سخت قوانین مرتب کر دیے گئے تھے اور جاپانی اسٹار کو متنبہ کردیا گیا تھا کہ میچ کے دوران وہ صرف باکسنگ کریں گے اور اگر انہوں نے کک مارنے کی کوشش کی تو انہیں 5ملین ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

تینشن ناسوکاوا امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر کا مکا کھانے کے بعد گر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
تینشن ناسوکاوا امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر کا مکا کھانے کے بعد گر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

فائٹ کی ابتدا میں ایسے لگا کہ شاید مے ویدر اسے زیادہ سنجیدگی سے نہیں لے رہے اور ہلکے پھلکے مکوں سے فائٹ کا آغاز کیا لیکن پھر انہوں نے اپنے روایتی انداز کو اپناتے ہوئے مکوں کی برسات کردی اور ایک منٹ بعد ہی 20سالہ باکسر زمین بوس ہو گئے۔

اپنے حریف کو جدوجہد کرتا دیکھ کر مے ویدر نے ناسوکاوا کے کھڑے ہوتے ہی ان پر دوبارہ سے مکوں کی برسات کردی اور چند لمحوں بعد ہی وہ دوبارہ رنگ میں پڑے ہوئے۔

اس میچ کے لیے رنگ میں کوئی ریفری نہیں تھا اور فاتح کا فیصلہ ناک آؤٹ یا تکنیکی ناک آؤٹ پر ہونا تھا۔

جب جاپانی کک باکسر کے ٹرینر نے اپنے شاگرد کو رنگ میں امریکی باسکر کے رحم و کرم پر دیکھا تو پہلے راؤنڈ کے اختتام سے ایک منٹ قبل ہی فوری طور پر فائٹ روک کر مقابلے کے خاتمے اور مے ویدر کی فتح کا اعلان کردیا۔

فائٹ جیتنے کے بعد مے ویدر نے کہا کہ یہ فائٹ تفریح سے بھرپور تھی، میں اب بھی ریٹائرڈ ہوں اور میرا باکسنگ رنگ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں اور میں نے یہ فائٹ محض جاپانی شائقین کو محظوظ کرنے کے لیے لڑی۔

اس فائٹ کے لیے دونوں فائٹرز کو کتنی رقم کی ادائیگی کی گئی اس کا اعلان تو نہیں کیا گیا لیکن رنگ میں دو منٹ کی فائٹ کے لیے اترنے والے مے ویدر نے اپنی ٹوئٹ میں عندیہ دیا کہ انہیں اس فائٹ کے عوض 9ملین ڈالرز کی خطیر رقم ادا کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024