سندھ کا تمام بجٹ اومنی گروپ پر خرچ ہوا، خرم شیر زمان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا ہے کہ ’سندھ کا تمام بجٹ اومنی گروپ پر خرچ کیا گیا ہے، وزیراعلی بننے کی خواہش میں پی پی پی کی آپس میں لڑائیاں شروع ہوگئی
اس حوالے سے انہوں نے دعویٰ کہا کہ سید مراد علی شاہ عوام کا اعتماد کھوچکے اور صادق و امین بھی نہیں رہے۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کو گرفتار کیا گیا تو دمادم مست قلندر ہوگا، منظور وسان
ان کا کہنا تھا کہ گینگ وار کا تحفہ دینے پر لیاری کی عوام نے بلاول بھٹو زرداری کو مسترد کیا۔
انہوں نے مزید تنقید کی کہ پیپلزپارٹی تمام بلاول ہاؤسز کے اخراجات عوام کے سامنے لے کر آئے ۔
خرم شیر زمان نے بتایا کہا پی پی پی قیادت کے جے آئی ٹی میں نام آزاد اداروں کی چھان بین کے بعد آئے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ماضی میں مک مکا کی سیاست زندہ تھی، اب احتساب کا وقت ہے اور ذاتیات پر اتر کر حملے کرنے سے پی پی قیادت کی بوکھلاہٹ واضح ہوچکی ہے۔
مزیدپڑھیں: بجلی، گیس، پیٹرول مہنگا کی دھاڑ آپ کی حکومت گرا دے گی، بلاول
ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولابخش چاںڈیو نے دعویٰ کیا کہ ایوان صدر ایک بار پھر جمہوری حکومت کے خلاف سازشوں کا مرکز بن گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں جمہوریت دشمن سازشوں کے دروازے ہمیشہ بند کئے۔
مولابخش چانڈیو نے الزام عائد کیا کہ عارف علوی نے ایک بار پھر ایوان صدر میں سازشوں کے دروازے کھولے ہیں۔
انہوں نے سندھ کی جمہوری حکومت کے خلاف سازشوں میں صدر کا کردار افسوسناک قرار دیا۔
مولابخش چانڈیو نے کہا کہ سندھ میں پی پی پی کی واضح اکثریت کو اقلیت میں بدلنا جمہوریت کے لیے نقصاندہ ہوگا اور وفاقی حکومت غیرجمہوری ہتھکنڈوں سے باز رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ای سی ایل میں شامل 172 افراد کی فہرست سامنے آگئی
اس سے قبل پی پی پی کے سیئنر رہنما خورشید شاہ نے عندیہ دے چکے ہیں کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گرفتاری کے لیے دل گُردہ چاہیے۔
صحافی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کی ممکنہ گرفتاری سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی گرفتاری ایک خطرناک کھیل ہوگا جس سے ملک افرا تفری کا شکار ہوجائے گا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آصف زرداری صاحب آپ کا گیم اوور ،آپ کے لوگ ہمارے پاس آرہے ہیں، جو لوگ آپ کے لیے جلسے کررہے ہیں وہی ہم سے بات کررہے ہیں کہ ان کی جان چھڑائیں۔
علی زیدی نے کہا تھا کہ یہ منافقت ہے کہ جب خود پر بات آئی تو بے ایمانی کہہ رہے ہیں لیکن جب نواز شریف کے خلاف جے آئی ٹی بنی تھی تو پیپلزپارٹی ان سے استعفے کا مطالبہ کررہی تھی۔