• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

میاں بیوی کی عمروں میں کتنا فرق کامیاب شادی کی ضمانت ہوتا ہے؟

شائع December 30, 2018 اپ ڈیٹ January 3, 2019
امریکا کی ایمیری یونیورسٹی کے محققین نے اس بارے میں دلچسپ تحقیق کی ہے— شٹر اسٹاک فوٹو
امریکا کی ایمیری یونیورسٹی کے محققین نے اس بارے میں دلچسپ تحقیق کی ہے— شٹر اسٹاک فوٹو

شادی کا رشتہ خوشی، دکھ اور دیگر جذبات سے نکل کر اپنے اندر کچھ منفرد فوائد اور حقائق بھی چھپائے ہوئے ہوتا ہے جو ہم سب کے سامنے ہوتے ہیں۔

جیسے شوہر اور بیوی کا اچھا تعلق جان لیوا امراض سے بچانے یا ان کا شکار ہونے پر جلد صحت یاب ہونے میں مدد دیتا ہے۔

مزید پڑھیں : شادی کے 8 حیران کن طبی فوائد

مگر ایک سوال ایسا ہے جو اکثر افراد کے ذہنوں میں اترتا ہے کہ شوہر اور بیوی کی عمروں میں کتنا فرق انہیں مثالی جوڑی بناسکتا ہے؟

ویسے تو کچھ لوگوں کے لیے عمر نمبر سے زیادہ کچھ نہیں اور اس کا زندگی بھر کے رشتے سے کوئی تعلق نظر نہیں آتا مگر کچھ سائنسدانوں کے خیال میں ایک کامیاب تعلق اور عمر کے فرق میں تعلق موجود ہے۔

امریکا کی ایمیری یونیورسٹی کے محققین نے اس بارے میں دلچسپ تحقیق کی ہے جس میں بتایا گیا کہ شادی شدہ جوڑے کی عمر میں کتنا فرق ان کے رشتے کو کامیاب یا ناکام بنانے میں کردار ادا کرسکتا ہے۔

اس تحقیق میں 3 ہزار افراد کو شامل کیا گیا جو کہ شادی شدہ تھے۔

محققین نے ان سب کے درمیان دلچسپ تعلق دریافت کیا اور وہ یہ تھا کہ عمر کا فرق جتنا زیادہ بڑھتا گیا، شادی کی ناکامی کا خطرہ بھی اتنا ہی بڑھ گیا۔

محققین نے اس بارے میں کوئی واضح وجہ بیان نہیں کی مگر ان کا کہنا تھا کہ نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ جن جوڑوں کی عمروں میں فرق بہت زیادہ ہوتا ہے تو ان کے خیالات بھی کافی مختلف اور دلچسپیاں اور مقاصد بھی متضاد ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگر جوڑے کی عمر میں 5 سال سے زیادہ کا فرق ہو تو ایک دوسرے سے لڑائیاں یا علیحدگی کا خطرہ 18 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

اگر عمر کا فرق 10 سال ہو تو یہ خطرہ 30 فیصد تک پہنچ جاتا ہے جبکہ 20 سال سے زیادہ کے فرق پر سب کچھ منفی ہی سمجھا جاسکتا ہے کیونکہ یہ خطرہ 95 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شادی کے بعد لوگ موٹے کیوں ہونے لگتے ہیں؟

اسی طرح اگر جوڑے کے درمیان تعلیمی فرق بھی بہت زیادہ ہو تو بھی ایک دوسرے سے علیحدگی کا امکان 43 فیصد ہوتا ہے۔

تو پھر جوڑوں کے درمیان مثالی عمر کا فرق کونسا ہے؟

تو اس کا جواب محققین کے مطابق ہم عمر جوڑے زیادہ مثالی ہوتے ہیں جبکہ ایک سے 3 سال کا فرق والے جوڑے بھی اسی گروپ کا حصہ ہیں۔

تحقیق کے مطابق ایسے جوڑوں میں اس بات کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں کہ وہ زندگی بھر ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے اور ان کی ممکنہ علیحدگی کا خطرہ 3 فیصد سے بھی کم ہوتا ہے۔

ویسے یہ سائنسدانوں کی رائے ہے جو ضروری نہیں ٹھیک ہو کیونکہ ایسا ضروری نہیں کہ عمر کا کم فرق شادی کامیاب بنادے یا زیادہ فرق ہونے پر علیحدگی ہوجائے۔

تبصرے (4) بند ہیں

HonorBright Dec 31, 2018 08:39am
Husband should be old enough not to believe in love; wife should be young enough not to understand her husband: Happy Married Life for Ever
Faizan Dec 31, 2018 03:23pm
I dont think so the more the difference is the more there are chances of healthy marital life
Citizen Dec 31, 2018 06:54pm
This study is totally western and not applicable in our culture.
عمران ڈوگر Dec 31, 2018 11:06pm
بالکل صحیح لکھا ہے کہ عمر میں جتنا فرق کم ہوگا اتنا ہی شادی کامیاب ہوگی۔ اگرچہ شادی کی کامیابی میں کچھ دوسرے عوامل جیسے تعلیمی قابلیت، معاشی آسودگی،سماجی سٹیٹس اور خوبصورتی بھی اہم ہیں لیکن ذہنی ہم آہنگی کیلئے ہم عمر ہونا ضروری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024