‘عمران خان کو منصب پر بٹھائے جانے پر عوام میں مایوسی پھیلی‘

شائع December 30, 2018
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کوآج ملک میں باگ دوڑ دی گئی لیکن وہ اپنی مقبولت کھو چکی ہے۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کا 111واں یوم تاسیس کے موقعے پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کے منصب پر بٹھائے جانے کے بعد عوام میں مایوسی زیادہ پھیل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2018: جمہوریت کا ’حسن‘ احتجاج اور مظاہرے

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’لوگ ہم سے گلہ کررہےہیں کہ آپ ہماری جان ان سے کب چھڑوا رہے ہیں اور اپوزیشن خاموش کیوں ہے؟

ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہا کہ ’آج ایک تجدید عہد کا دن ہے اور مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’عوام ان ہاوس تبدیلی چاہتے ہیں، ہم اقتدار میں آئے تو امن و عامہ کی صورتحال خراب تھی مہنگائی و بدامنی تھی لیکن نواز شریف کی قیادت میں تمام کابینہ نے دن رات کام کیا اور بہتری نظر آئی‘۔

مزید پڑھیں: موجودہ حکومت 'جبری' اور وزرا 'جعلی' ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ ’میاں نواز شریف نے پاناما پیپز ڈرامہ میں 180 پیشیاں بھگتی ہیں، اتنی پیشیوں پر ان کا نام گنز بک اف ورلڈ ریکارڈ میں لکھا جانا چاہے‘۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’35 سالہ سیاسی دور میں اربوں ڈالر کے منصوبے ہوئے ان میں ایک پائی کا بھی الزام نہیں ہے، سزا میں میاں نواز شریف کے خلاف ایک لفظ بھی بدعنوانی کا نہیں لکھا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی تنظیم سازی جاری ہے، جلد دیہی اور شہروں علاوقوں میں جو عہدے خالی ہیں انہیں پر کریں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے 6 منتخب ایوان کس طرح نئے صدر کا انتخاب کرتے ہیں؟

اس موقعے پر احسن اقبال نے سیکرٹری آئی ٹی کی تجویز دی اور سوشل میڈیا کے لئے الگ ٹیم کی تشکیل دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن کارکنوں پر جھوٹے مقدمات قائم ہوئے ہیں ان کی خود پیروی کررہا ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2025
کارٹون : 25 دسمبر 2025