• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

مہمند ڈیم منصوبے کی سنگ بنیاد کی تقریب منسوخ

شائع December 30, 2018
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے 2 جنوری کو ہونے والی مہمند ڈیم منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کو منسوخ کردیا۔

واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے ترجمان نے تصدیق کی کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے ہمراہ ڈیم منصوبے کے انعقاد کی تقریب کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’تقریب کو منسوخ کردیا گیا ہے اور نئی تاریخ کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے‘۔

تاہم وزیر اعظم کے ترجمان افتخار درانی تقریب کی منسوخی کے حوالے سے لاعلم تھے۔

رابطہ کیے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ ’میں اسلام آباد سے دور ہوں اور اس بار میں مجھے علم نہیں‘۔

واضح رہے کہ مہمند ڈیم پر 309 ارب روپے کی لاگت آئے گی جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ملک میں پانی کی کمی کو پورا کرے گا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ’ملک میں پانی کی قلت بڑھ رہی ہے اور پانی کے مزید ذخائر ہونا پاکستان کی عوام اور اس کی معیشت کے لیے انتہائی ناگزیر ہے‘۔

اطلاعات کے مطابق مہمند ڈیم کی تقریب کی منسوخی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ منصوبے کا کنٹریکٹ دیے جانے پر ہونے والے تنازع کی وجہ سے ہے۔


یہ خبر ڈان اخبار میں 30 دسمبر 2018 کو شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024