• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بندرگاہوں پر کرپشن کی شکایات کے لیے حکومت کا اہم اقدام

شائع December 29, 2018
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد: بندرگاہوں پر مختلف معاملات میں کی جانے والی بد عنوانی کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت نے اہم اقدام کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کرپشن کی شکایت کرنے کے لیے براہِ راست رابطے کی لائن قائم کردی۔

انہوں نے عوام کے لیے واٹس ایپ اور ای میل ایڈریس بھی فراہم کیا گیا جس پر عوام کسی بھی سطح پر ہونے والی کرپشن کے خلاف براہِ راست وفاقی وزیر سے رابطہ کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاستی ادارے کرپشن کے خاتمے میں ناکام کیوں ہیں؟

وزارت بحری امور کی جانب سے عوام کو دیا جانے والا نمبر 4322280-0300 ہے جبکہ ای میل کے ذریعے شکایت بھیجنے والے مندرجہ ذیل ایڈریس[email protected] پر ای میل ارسال کرسکتے ہیں۔

رابطہ کرنے کی صورت میں عوام کو شکایت کے ساتھ اس کا ثبوت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

اس موقع پر وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا تا کہ پاکستان کو اللہ پاک نے بے پناہ قدرتی اور بحری وسائل سے نوازا ہے، ایسے وسائل رکھنے والے ملک کو دنیا سے قرض کی بھیک مانگنے کے بجائے دنیا کو قرض کی پیش کش کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ملک میں جڑ سے بدعنوانی کے خاتمے کے سلسلے میں واضح ایجنڈا رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: غربت،کرپشن کے خاتمے کیلئے چین کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیر پورٹس اینڈ شپنگ میرا اولین مقصد بندرگاہوں کو کرپشن سے مکمل طور پر پاک کرنا ہے۔

انہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ بدعنوانی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں براہِ راست مجھ سے رابطہ کریں۔

وفاقی وزیربرائے بحری امور کا مزید کہنا تھا کہ میں بذات خود عوام کی شکایت کا جائزہ لے کر اس پر کارروائی کروں گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024