• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

امپائر کے فیصلے پر برہمی، آئی سی سی کی آرتھر کے خلاف کارروائی

شائع December 28, 2018
پاکستانی ٹیم کے کوچ نے ٹی وی امپائر کے کمرے میں جا کر بدتمیزی کی تھی— فائل فوٹو
پاکستانی ٹیم کے کوچ نے ٹی وی امپائر کے کمرے میں جا کر بدتمیزی کی تھی— فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں تھرڈ امپائر سے خراب رویہ اختیار کرنے پر پاکستانی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کو وارننگ جاری کرتے ہوئے ایک منفی پوائنٹ ایوارڈ کردیا۔

سنچورین میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو فتح کے لیے 149رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں وہ صفر پر ہی پہلے اوپنر سے محروم ہو گئی۔

مزید پڑھیں: سرفراز اور ڈیو پلیسی نے مل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان کو جلد ہی دوسری کامیابی حاصل کرنے کا موقع ملا لیکن فخر زمان نے کیچ ڈراپ کر کے پاکستانی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا لیکن اگلے ہی اوور اظہر علی ڈین ایلگر کا کیچ لے کر پاکستان کو اہم کامیابی دلا دی۔

میچ کے 9ویں اوور میں ڈین ایلگر سلپ میں اظہر علی کو کیچ دے بیٹھے البتہ جنوبی افریقی بلے باز کو گیند زمین پر گرنے کا شبہ ہوا جس کے سبب تھرڈ امپائر سے رابطہ کیا گیا۔

ری پلے سے واضح تھا کہ اظہر علی نے گیند کو زمین پر گرنے سے قبل ہی تھام لیا لیکن پاکستانی ٹیم سمیت میدان میں موجود تمام ہی افراد اس وقت دنگ رہ گئے جب ٹی وی امپائر نے ایلگر کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

ضرور پڑھیں: پاکستانی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں جھگڑے کی تردید

جنوبی افریقی بلے باز کو ناٹ آؤٹ قرار دیے جانے پر قومی بلے بازوں کی کارکردگی سے نالاں پاکستانی کوچ مکی آرتھر کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور انہوں نے ٹی وی امپائر جو ولسن کے کمرے میں جا کر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے فیصلے پر سوالات اٹھائے اور پھر غصے میں کمرے سے باہر آ گئے۔

تھرڈ امپائر جو ولسن نے میچ ریفری کو پاکستانی ٹیم کے کوچ کے خراب رویے کی شکایت کی۔

امپائر کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرنے پر آرتھر آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے اور میچ کے اختتام پر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 6وکٹوں سے شکست

میچ ریفری ڈیوڈ بون نے آرتھر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا اور پاکستانی ہیڈ کوچ نے اپنی غلطی کو تسلیم کر لیا جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔

آئی سی سی کی جانب سے مکی آرتھر کو سرزنش کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024