• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

پنجاب: مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچہ جاں بحق

شائع December 28, 2018 اپ ڈیٹ December 29, 2018
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پنجاب کے ضلع سرگودھا کے شہر پھلروان کے نواحی علاقے میں مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

پھلروان کے نواحی علاقے بستی حسین آباد میں حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود مہندی کی تقریب کے دوران اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی جارہی تھی جس کی زد میں آکر 8 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت حفیظ ولد ابرہیم کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی شخص نذر کو تشویشناک حالت میں سرگودھا کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ہوائی فائر لگنے سے 7 سالہ بچی جاں بحق

عینی شاہدین کے مطابق ظفر نامی شخص نشے میں چور ہوکر اندھا دھند فائرنگ کر رہا تھا جس دوران گن اس کے کنٹرول سے باہر ہوگئی اور گولی بچے حفیظ کو لگی جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس نے 12 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود واقعے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے موقف دینے سے انکار کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک کے مختلف شہروں میں شادی بیاہ کی تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہونے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025