• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کوچ مکی آرتھر اور کھلاڑیوں کے درمیان کوئی بدنظمی نہیں ہوئی، ٹیم انتظامیہ

شائع December 28, 2018 اپ ڈیٹ December 31, 2018

پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب کرنے سے متعلق افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں اور کوچ کے درمیان کوئی اختلافات موجود نہیں ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مینیجر طلعت علی کا کہنا تھا کہ کوچ مکی آرتھر پر کھلاڑیوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

خیال رہے کہ یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ جنوبی افریقہ کے خلاف جاری سنچورین ٹیسٹ کے دوران دوسرے روز کھیل کے اختتام پر کوچ مکی آرتھر نے ناقص بیٹنگ پرفارمنس کی وجہ سے کھلاڑیوں پر اظہارِ برہمی کیا۔

مینیجر طلعت علی نے بتایا کہ کھیل کے اختتام پر کوچ مکی آرتھر کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ خوشگوار ماحول میں میٹنگ ہوئی جو معمول کے مطابق تھی اور اس میں تمام کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوچ کی جانب سے کھلاڑیوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے یا ان پر غصہ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

طلعت علی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیم انتظامیہ، کوچ، کپتان اور تمام کھلاڑی بہترین نتائج دکھانے کے لیے متحد ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کی ناقص پرفارمنس جاری ہے اور میچ مکمل طور پر جنوبی افریقہ کی گرفت میں ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 181 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، تاہم جواب میں جنوبی افریقی ٹیم نے 223 رنز بنا کر 42 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔

دوسری اننگز میں پاکستانی بلے بازوں کے پاس اسکور کرنے کا نادر موقع تھا تاہم انہوں نے وہ بھی گنوا دیا اور پوری ٹیم اپنے پہلے اننگز کے اسکور سے صرف 9 رنز زائد 190 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئی تھی۔

جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے صرف 149 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں میزبان ٹیم کی محتاط انداز میں بیٹنگ جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024