• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

'علی رضاعابدی کو الطاف حسین نے قتل کروایا'

شائع December 28, 2018
علی رضا عابدی کو 25 دسمبر کو ان کے گھر کے باہر قتل کردیا گیا تھا — فائل فوٹو
علی رضا عابدی کو 25 دسمبر کو ان کے گھر کے باہر قتل کردیا گیا تھا — فائل فوٹو

لاہور: وزیرِ مملک برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سابق رکنِ اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین ملوث ہے۔

وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے علی رضا عابدی کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقتول رہنما کے قاتلوں کو ہر صورت سامنے لایا جائے گا۔

خیال رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 25 دسمبر کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما علی رضاعابدی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے علی رضا عابدی کو قتل کروایا اور تفتیشی ادارے قاتلوں تک پہنچ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی: سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی قاتلہ حملے میں جاں بحق

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی کے واقعات میں بانی ایم کیو ایم ملوث ہیں۔

پریس کانفرنس میں وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نام آنے کے بعد وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

اپنی بات کی وضاحت یدتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سندھ میں نئے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کی بات کر رہا ہوں جبکہ صوبے میں گورنر راج کی بات نہیں کررہا۔

ریلوے سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریلوے آج دوبارہ زندہ ہوئی ہے۔

انہون نے بتایا کہ ریلوے افسر کو تبدیل کرنا چاہتے تھے لیکن انہوں نے عدالت سے حکم امتناع لے لیا ہے، تاہم عدالتِ عظمیٰ کا فیصلہ جو بھی ہو گا وہ انصاف پر مبنی ہی ہوگا۔

قبل ازیں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھی فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ کراچی میں ہونے والی ٹارگیٹ کلنگ میں الطاف حسین ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنا چاہتی، ہم علی رضا عابدی کے قاتلوں کو زمین کھود کر بھی نکال لیں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ سندھ حکومت سو رہی ہے اور کراچی میں لوگوں کی جان جارہی ہے، ہر پاکستانی کی جان اہم ہے۔

مزید پڑھیں: علی رضا عابدی کے قتل پر سیاستدانوں کا اظہار تعزیت

وفاقی وزیر نے بتایا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے خلاف کیسز سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے دور میں بنائے گئے ہیں، اور ان کا یہ معاملہ اداروں کا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں تفتیش کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی ہے اور کل گڑھی خدا بخش کے جلسے میں آصف علی زرداری نے براہ راست سپریم کورٹ پر حملہ کیا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے لاڈلے کا لفظ استعمال کیا ہے لیکن لاڈلے تو نواز شریف ہیں جبکہ انہوں نے 'بکواس کرنے' اور 'پھٹے ہوئے ڈھول' کے الفاظ بھی نواز شریف کے لیے ہی استعمال کیے۔

جب وفاقی وزیرِ سے جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ 'اگر بلاول بھٹو زرداری بے گناہ ثابت ہوئے تو وہ بری ہوجائیں گے'۔

تبصرے (1) بند ہیں

ali rai Dec 29, 2018 08:23pm
ایک اور غیر ذمہ دارانہ بیان۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024