• KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:19pm Isha 6:47pm
  • KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:19pm Isha 6:47pm

وزیر اعظم نے سیالکوٹ سے نئی نجی ایئرلائن کے آغاز کی منظوری دے دی

شائع December 28, 2018
وزیر اعظم سے ایئرلائن کے چیئرمین اور دیگر افراد نے ملاقات کی—فوٹو: فہد چوہدری
وزیر اعظم سے ایئرلائن کے چیئرمین اور دیگر افراد نے ملاقات کی—فوٹو: فہد چوہدری

وزیر اعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے ایک نئی نجی ایئرلائن چلانے کی منظوری دے دی۔

عمران خان سے وزیر اعظم ک معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار، نجی ایئرلائن ایئرسیال کے چیئرمین فضل جیلانی اور سیالکوٹ کی تاجر برادری کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے نجکاری اور ایوی ایشن میاں محمد سومرو بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: برٹش ایئرویز کا 10 سال بعد پاکستان میں فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

یہ ایئرلائن سیالکوٹ کی تاجر برادری کے تعاون سے شروع ہوگی، ایئرلائن کے آغاز میں معاونت فراہم کرنے پر تاجر برادری نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تاجر برادری کا ایئرلائن سروس کے آغاز کا فیصلہ خوش آئند ہے، ایئرلائن کے آغاز سے خطے میں روزگار اور کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ سرمایہ کاری کا اہم مرکز بن رہا ہے، یہاں مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت تاجر برادری کے لیے جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے، تاجر برادری مزید تجاویز پیش کرے، حکومت سنجیدگی سے غور کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایمریٹس ایئرلائن کا پاکستان میں اے380 کی پرواز کے آغاز کا اعلان

ملاقات کے دوران سیال ایئرلائن کے چیئرمین فضل جیلانی نے کہا کہ ایئرلائن آئندہ برس فعال ہوجائے گی، حکومتی سرپرستی فراہم کرنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔

اس موقع پر وزیر ایوی ایشن میاں محمد سومرو نے کہا کہ نئی ایئرلائن کا فضائی آپریشن ایوی ایشن کے لیے خوش آئند ہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025