• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

نواز شریف سے والدہ اور مریم نواز کی کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات

شائع December 27, 2018
مریم نواز نے نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی— فوٹو : ڈان نیوز
مریم نواز نے نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی— فوٹو : ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان کی والدہ،صاحبزادی مریم نواز اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور لیگی رہنما ایاز صادق اور پارٹی رہنما رانا تنویر نے بھی جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی۔

ایاز صادق نے جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف کے خلاف عدالتی فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ضمانت کے لیے درخواست جلد جمع کریں گے ،انہوں نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور ہونے کی امید کا اظہار بھی کیا۔

مزید پڑھیں : نواز شریف اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل منتقل

ایاز صادق نے دعویٰ کیا کہ فیصلے میں نواز شریف پر مالی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ 3 مرتبہ منتخب کیے گئے وزیراعظم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوتے ریے، جس کی مثال نہ ماضی ہے اور نہ مستقبل میں ملے گی‘۔

مسلم لیگ(ن) کےرہنما رانا تنویر نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، انہوں نے حکومت کو دہرا معیار اپنانے کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا۔

خیال رہے کہ احتساب عدات سے العزیزیہ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے کوٹ لکھپت لاہور جیل منتقل کیا گیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں : احتساب عدالت کے تفصیلی فیصلے میں نوازشریف کی سزا کی وضاحت

24 دسمبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ(ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید بامشقت اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کردیا تھا۔

نواز شریف کو عدالتی فیصلہ آنے کے بعد کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔

سابق وزیراعظم کو پہلے اڈیالہ جیل سے سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور لے جایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024