• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان سے تعلقات کی وضاحت کردی

شائع December 27, 2018
دونوں اداکار ایک ساتھ 2 فلمیں کر چکے ہیں—فوٹو: بولی ورم
دونوں اداکار ایک ساتھ 2 فلمیں کر چکے ہیں—فوٹو: بولی ورم

بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ یوں تو اپنی فلموں کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں، تاہم گزشتہ چند دن سے وہ ساتھی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں تھیں کہ 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دنگل‘ میں باپ اور بیٹی کا کردار ادا کرنے والے اداروں کے درمیان تعلقات ہیں۔

عامر خان نے دنگل میں فاطمہ ثنا شیخ کے والد کا کردار ادا کیا تھا اور بطور مرکزی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کی یہ پہلی فلم تھی۔

اس فلم کے بعد فاطمہ ثنا شیخ رواں برس عامر خان کے ساتھ میگا بجٹ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان’ میں بھی نظر آئیں اور دونوں کو شوٹنگ اور فلم کی تشہیر کے دوران قریب دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان کے معاملے پر کترینہ اور فاطمہ میں سرد جنگ؟

بھارتی میڈیا میں خبریں تھیں کہ عامر خان نے فاطمہ ثنا شیخ سے تعلقات کی وجہ سے ہی انہیں اپنی دونوں فلموں میں کاسٹ کروایا، تاہم اس حوالے سے دونوں نے کوئی بات نہیں کی تھی۔

فلوں کی شوٹنگ اور تشہیر کے دوران دونوں کے ساتھ دیکھا گیا—فوٹو: بولی وڈ منترا
فلوں کی شوٹنگ اور تشہیر کے دوران دونوں کے ساتھ دیکھا گیا—فوٹو: بولی وڈ منترا

لیکن اب فاطمہ ثنا شیخ نے اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے مسٹر پرفیکشنسٹ سے تعلقات کی وضاحت کی ہے۔

بز ایشیا کے مطابق 26 سالہ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے شوبز ویب سائیٹ سے بات کرتے ہوئے عامر خان سے تعلقات پر وضاحت کی اور کہا کہ انہیں اس معاملے پر پریشانی ہوئی۔

فاطمہ ثنا شیخ کا کہنا تھا کہ ایک دن ان کی والدہ نے عامر خان اور ان کے تعلقات سے متعلق ٹی وی پر خبر دیکھی تو پریشان ہوگئیں اور اگلے ہی دن ان کی تصاویر عامر خان کے ساتھ شائع ہوئیں اور انہوں نے اپنے متعلق غلط پڑھا۔

عامر خان نے تاحال اس معاملے پر بات نہیں کی—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
عامر خان نے تاحال اس معاملے پر بات نہیں کی—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں شروع میں ایسی خبریں پڑھ کر پریشانی ہوتی تھی، تاہم اب انہیں ایسا کوئی مسئلہ درپیش نہیں آتا اور وہ ایسی خبروں کو پڑھ کر نظر انداز کردیتی ہیں۔

اگرچہ فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان سے اپنے تعلقات کی خبریں شائع ہونے پر بات کی، تاہم انہوں نے واضح طور پر مسٹر پرفیکشنسٹ سے تعلقات کی تردید تا تصدیق نہیں کی۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ سے عشق کرنا چاہتی تھی، ان کی شادی کا سن کر دل ٹوٹا، فاطمہ ثنا شیخ

اداکارہ نے اس معاملے پر بات ہی نہیں کی کہ ان کے تعلقات کی خبریں جھوٹی ہیں یا سچی ہیں، انہوں نے صرف اپنے تعلقات کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں پر بات کی۔

دونوں کی عمر میں 27 سال کا فرق ہے—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
دونوں کی عمر میں 27 سال کا فرق ہے—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

فاطمہ ثنا شیخ اور عامر خان کے تعلقات کی خبریں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں، جب کہ حال ہی میں فاطمہ ثنا شیخ نے ایک انٹرویو کے دوران اعتراف کیا تھا کہ انہیں پہلی محبت شاہ رخ خان سے ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مختصر لباس پہننے پر فاطمہ ثنا شیخ پر تنقید

اداکارہ نے وضاحت کی تھی کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ون ٹو کا فور’ میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیا تھا اور اسی دوران انہیں شاہ رخ خان پسند آگئے تھے۔

فاطمہ ثنا شیخ کا کہنا تھا کہ وہ اسکرین پر شاہ رخ خان سے رومانس کرنا چاہتی تھیں، تاہم جیسے ہی انہیں پتہ چلا کہ شاہ رخ خان شادی شدہ ہیں، ان کا دل ٹوٹ گیا اور انہیں تکلیف ہوئی۔

دونوں کی رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ٹھگس آف ہندوستان ناکام گئی—فوٹو: انڈیا بزنس ٹائم
دونوں کی رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ٹھگس آف ہندوستان ناکام گئی—فوٹو: انڈیا بزنس ٹائم

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024