• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں میرا کردار سب سے مضبوط‘

شائع December 27, 2018
حمائمہ ملک فلم میں راج کماری کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
حمائمہ ملک فلم میں راج کماری کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

فلم ’ارتھ 2‘ میں سپر اسٹار کا کردار ادا کرنے کے بعد حمائمہ ملک اپنی آنے والی فلم ’لینجڈ آف مولا جٹ‘ میں ایک راج کماری کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

فلم میں ادا کیے جانے والے اپنے کردار کے حوالے سے اداکارہ نے ڈان کو بتایا کہ وہ فلم کا سب سے مضبوط کردار ادا کرنے جارہی ہیں جو سب سے دلکش بھی ہوگا۔

حمائمہ ملک نے بتایا کہ ’میرا کردار اپنی زندگی میں کسی چیلنج سے خوفزدہ نہیں، یہ اب تک کا سب سے مضبوط کردار ہے جو میں ادا کرنے جارہی ہوں‘۔

مزید پڑھیں: دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا پہلا ٹریلر سامنے آگیا

اداکار نے یہ بھی بتایا کہ فلم میں ان کے کردار کو ہر وقت پرفیکٹ نظر آنے کی ضرورت تھی، جس کی وجہ سے ہدایت کار بلال لاشاری نے کئی مرتبہ شوٹنگ کو رکوا کر میرے میک اپ کو ٹھیک بھی کروایا۔

انہوں نے اپنی میک اپ ٹیم کی بھی بےحد تعریف کی، جبکہ ڈیزائنر زارا شاہ جہاں کے شاندار ملبوسات پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یاد رہے کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ اگلے سال عید الفطر پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی‘۔

یہ بھی پڑھیں: دی لیجنڈ آف مولاجٹ پر بولی وڈ شخصیات اور انڈین میڈیا کا ردعمل

اس فلم میں حمائمہ ملک کے علاوہ ماہرہ خان، فواد خان اور حمزہ عباسی اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

جبکہ گلوکار علی عظمت بھی کئی سالوں بعد اس فلم کے ساتھ اسکرین پر واپسی کرنے جارہے ہیں۔

فلم مولا جٹ (فواد خان) اور نوری نت (حمزہ علی عباسی) کے گرد گھومتی نظر آتی ہے اور یہ پہلی پاکستانی فلم بھی ثابت ہوگی جو پاکستان کے ساتھ ساتھ چین میں بھی بیک وقت ریلیز ہوگی۔

اس فلم کی تیاری پر کافی عرصے سے کام ہورہا تھا مگر کچھ عرصے پہلے 1979 کی مولا جٹ کے پروڈیوسر نے بلال لاشاری اور ان کی ٹیم پر کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024