• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وارنر نے مجھے بال ٹیمپرنگ کا مشورہ دیا تھا، بین کرافٹ

شائع December 27, 2018 اپ ڈیٹ December 28, 2018
کیمرون بین کرافٹ نے انکشاف کیا کہ ڈیوڈ وارنر نے انہیں بال ٹیمپرنگ کرنے کی ہدایت کی— فائل فوٹو: اے ایف پی
کیمرون بین کرافٹ نے انکشاف کیا کہ ڈیوڈ وارنر نے انہیں بال ٹیمپرنگ کرنے کی ہدایت کی— فائل فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلین کپتان کیمرون بین کرافٹ نے اعتراف کیا ہے کہ بدنام زمانہ بام ٹیمپرنگ اسکینڈل میں ٹیم کے نائب کپتان ڈیوڈ وارنر نے انہیں گیند کے ساتھ ٹیمپرنگ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

رواں سال مارچ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کے برخلاف بین کرافٹ پیلے رنگ کے ٹیپ سے گیند کو رگڑتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: فینی ڈی وی ویلیئرز بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کس طرح منظر عام پر لائے؟

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں ممکنہ شکست کے پیش نظر گیند بال ٹیمپرنگ کا سہارا لیا تھا۔

اس سلسلے میں گیند کو خراب کرنے کے لیے بلےباز کیمرون بینکرافٹ کو چنا گیا جنہوں نے تیسرے روز پیلے رنگ کی چیز سے منصوبے کو عملی جامع پہنایا لیکن انہیں کیمروں کی مدد سے پکڑ لیا گیا۔

بعد ازاں کپتان اسٹیون اسمتھ نے بال ٹیمپرنگ کا اقرار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ہماری ٹیم کی قیادت کا منصوبہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلین کپتان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ کا اعتراف

اس واقعے پر آسٹریلین ٹیم کو دنیا بھر سے سمیت اپنے ملک سے بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور یہاں تک کہ آسٹریلین وزیر اعظم نے اسمتھ کو فوری طور پر قیادت سے ہٹانے کا حکم جاری کیا تھا۔

اس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کی پابندی عائد کردی تھی جبکہ بین کرافٹ پر بھی 9 ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

اس تمام معاملے کے بعد ہیڈ کوچ ڈین لیمن نے بھی ٹیم کی کوچنگ سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے کوچنگ کی ذمے داری جسٹن لینگر کو سونپ دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: بال ٹیمپرنگ پر اسمتھ، وارنر اور بین کرافٹ معطل، وطن واپسی کا حکم

کرکٹ آسٹریلیا نے معاملے کی تفصیلی تحقیقات کی تھی جس میں وارنر کو ماسٹر مائنڈ بتایا گیا تھا جس کی ایک انٹرویو میں بین کرافٹ نے بھی تصدیق کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیو (ڈیوڈ وارنر) نے میچ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے گیند کی ساکھ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا اور مجھے اس وقت اور کچھ نہیں سوجھا۔

ایک انٹرویو میں کیمرون بین کرافٹ نے کہا کہ مجھے اس وقت کچھ اور نہیں سوجھا کیونکہ میں چاہتا کہ میں ٹیم کے منصوبوں میں فٹ رہوں تاکہ میری قدر کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگا کہ اگر میں ٹیم کے منصوبوں کو عملی جامع پہناؤں گا تو مجھے زیادہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے گا لیکن میرا خیال ہے کہ مجھے اس غلطی کی کافی بھاری قیمت چکانا پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: بال ٹیمپرنگ معاملہ: اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کی پابندی عائد

تاہم اوپننگ بلے باز نے خود کو قربانی کا بکرا بنانے کے تاثر کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس آپشن موجود تھا اور میں نے بڑی غلطی کی اور اس سب پر میں قابو پا سکتا تھا۔

گزشتہ ہفتے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے بھی اس موضوع پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس منصوبے کا حصہ تو نہیں تھے لیکن بال ٹیمپرنگ نہ روکنے کو وہ بحیثیت کپتان اپنی ناکامی تصور کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024