• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شاہ رخ سے عشق کرنا چاہتی تھی، ان کی شادی کا سن کر دل ٹوٹا، فاطمہ ثنا شیخ

شائع December 26, 2018
فاطمہ ثنا شیخ نے چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر شاہ رخ کی فلم میں کام کیا—اسکرین شاٹ/یوٹیوب
فاطمہ ثنا شیخ نے چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر شاہ رخ کی فلم میں کام کیا—اسکرین شاٹ/یوٹیوب

رواں برس ریلیز ہونے والی بولی وڈ کی میگا بجٹ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں تلوار بازی سے اپنے حریفوں کو نشانہ بنانے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے پہلی محبت شاہ رخ خان کے ساتھ کی۔

خیال رہے کہ 26 سالہ فاطمہ ثنا شیخ نے اگرچہ بطور اداکارہ 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دنگل‘ سے کیریئر کا آغاز کیا، تاہم وہ اس سے قبل بطور چائلڈ آرٹسٹ چند فلموں میں کام کر چکی تھیں۔

مرکزی اداکارہ کے طور پر اب تک فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کے ساتھ 2 فلمیں کی ہیں، جن میں سے رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ بھی شامل ہے۔

فاطمہ ثنا شیخ نے بطور چائلڈ آرٹسٹ 1997 سے کیریئر کا آغاز کیا اور 2001 میں انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم ’ون ٹو کا فور‘ میں بھی کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مختصر لباس پہننے پر فاطمہ ثنا شیخ پر تنقید

شاہ رخ خان کی اس فلم میں کام کرتے وقت فاطمہ ثنا شیخ کی عمر 10 برس سے بھی کم تھی اور اس وقت ہی انہیں شاہ رخ خان سے محبت ہوئی۔

دنگل میں فاطمہ نے عامر خان کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا—اسکرین شاٹ
دنگل میں فاطمہ نے عامر خان کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا—اسکرین شاٹ

بولی وڈ ہنگامہ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں فاطمہ ثنا شیخ نے اعتراف کیا کہ وہ شاہ رخ خان سے عشق کرنا چاہتی تھیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلی محبت پہلی محبت ہوتی ہے، وہ کیوں اور کس سے ہوتی ہے آپ کو اندازہ نہیں ہوتا۔

فاطمہ ثنا شیخ نے وضاحت کی کہ اگرچہ وہ حقیقت میں نہیں بلکہ اسکرین پر شاہ رخ خان کے ساتھ عشق کرنا چاہتی تھیں، تاہم وہ ان کی پہلی محبت ہی تھی۔

ٹھگس آف ہندوستان میں ادکارہ تلوار بازی کرتی نظر آئیں—اسکرین شاٹ
ٹھگس آف ہندوستان میں ادکارہ تلوار بازی کرتی نظر آئیں—اسکرین شاٹ

انہوں نے بتایا کہ انہیں اس وقت بے حد تکلیف پہنچیں اور ان کا دل ٹوٹ گیا، جب انہیں پتہ چلا کہ شاہ رخ خان شادی شدہ ہیں۔

مزید پڑھیں: فاطمہ ثنا شیخ کی ٹھگس آف ہندوستان

فاطمہ ثنا شیخ کا کہنا تھا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کو دیکھ کر سوچا کہ یہ ان کی بیوی کیسے بنیں؟

جس وقت فاطمہ نے شاہ رخ کی فلم میں کام کیا، اس وقت وہ 10 سال سے کم عمر تھیں—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
جس وقت فاطمہ نے شاہ رخ کی فلم میں کام کیا، اس وقت وہ 10 سال سے کم عمر تھیں—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے گوری خان سے اس وقت شادی کی تھی، جب فاطمہ ثنا شیخ پیدا بھی نہیں ہوئی تھیں۔ فاطمہ ثنا شیخ کی پیدائش شاہ رخ خان کی شادی کے ایک سال بعد ہوئی۔

اگرچہ فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کے ساتھ کام کیا ہے، تاہم تاحال انہوں نے بطور مرکزی اداکارہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام نہیں کیا۔

شاہ رخ کی شادی کا سن کر دل ٹوٹا، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام
شاہ رخ کی شادی کا سن کر دل ٹوٹا، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024