• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پہلی بار ریاست کی سربراہ بننے والی خاتون 10 دن بعد حادثے میں ہلاک

شائع December 25, 2018
مارتھا ایریکا 14 دسمبر 2018 کو گورنر بنی تھیں—فوٹو: نوتیکروس ٹیلی وژن
مارتھا ایریکا 14 دسمبر 2018 کو گورنر بنی تھیں—فوٹو: نوتیکروس ٹیلی وژن

شمالی امریکا کے جنوبی ملک میکسیکو کی ریاست پیوبلا کی 45 سالہ خاتون گورنر ہیلی کاپٹر حادثے میں اپنے شوہر سابق گورنر سمیت ہلاک ہوگئیں۔

45 سالہ مارتھا ایریکا الونسو اپنی موت سے محض 10 دن قبل ہی ریاست کی گورنر مقرر ہوئی تھیں۔

مارتھا ایریکا الونسو اپنی ریاست کی پہلی خاتون گورنر تھیں، ان سے قبل کبھی بھی کوئی خاتون گورنر نہیں رہی تھیں۔

مارتھا ایریکا الونسو کا تعلق نیشنل ایکشن پارٹی (این اے پی) سے تھا اور انہوں نے رواں ماہ 14 دسمبر کو گورنر کا عہدہ سنبھالا، تاہم محض 10 بعد 24 دسمبر کو ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے سے چل بسیں۔

مارتھا ریاست کی پہلی خاتون گورنر بنیں تھیں—فوٹو: سوپیتاس ڈاٹ کام
مارتھا ریاست کی پہلی خاتون گورنر بنیں تھیں—فوٹو: سوپیتاس ڈاٹ کام

ان کے شوہر رافیل مورینو ویلے روساس بھی ان کے ہمراہ تھے اور وہ بھی اس حادثے میں چل بسے۔

اپنی اہلیہ سے قبل رافیل مورینو ویلے روساس بھی ریاست پیوبلا کے گورنر رہ چکے ہیں، وہ 2011 سے 2017 تک گورنر شپ کے عہدے پر خدمات سر انجام دیتے رہے۔

ان کا تعلق بھی نیشنل ایکشن پارٹی سے تھا اور وہ اس وقت ریاست پیوبلا سے سینیٹر کی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ نے اپنی رپورٹ میں میکسیکو کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں میاں بیوی ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ان کے شوہر بھی اسی ریاست کے گورنر رہ چکے ہیں—فوٹو: ایل دیادرو
ان کے شوہر بھی اسی ریاست کے گورنر رہ چکے ہیں—فوٹو: ایل دیادرو

رپورٹ کے مطابق حادثے میں دونوں میاں بیوی سمیت 2 پائلیٹ اور ایک نامعلوم شخص بھی ہلاک ہوا، جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیوبلا کی گورنر اور ان کے سینیٹر شوہر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے میکسیکو کے صدر نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

صدر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق ریاست کی گورنر کا ہیلی کاپٹر اڑان بھرنے کے 10 منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہوا۔

گورنر منتخب ہونے سے پہلے انتخابات میں متحرک تھیں—فوٹو: یکاتن ڈاٹ کام
گورنر منتخب ہونے سے پہلے انتخابات میں متحرک تھیں—فوٹو: یکاتن ڈاٹ کام

ان کا کہنا تھا کہ مارتھا ایریکا الونسو کے ہیلی کاپٹر کا اڑان بھرتے ہی سول ایوی ایشن حکام سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

دوسری جانب گورنر اور سینیٹر کے اہل خانہ نے واقعے پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مکمل تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔

لواحقین کے اہل خانہ کے مطابق کرسمس کے موقع پر ان کے ہیلی کاپٹر کے ساتھ حادثہ کیوں اور کیسے پیشے آیا، اس حوالے سے مکمل حقائق سامنے لائے جائیں۔

گورنر کی ہلاکت پر ریاست میں سوگ کا اعلان کیا گیا—فوٹو: سیکسینو
گورنر کی ہلاکت پر ریاست میں سوگ کا اعلان کیا گیا—فوٹو: سیکسینو

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024