• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عباس اور شاداب کی انجری کی تصدیق، پہلے ٹیسٹ سے باہر

شائع December 24, 2018
محمد عباس نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے— فائل فوٹو: اے ایف پی
محمد عباس نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل فاسٹ باؤلر محمد عباس اور لیگ اسپنر شاداب خان کی انجری کی تصدیق کردی۔

محمد عباس نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انجری کا شکار ہوئے تھے لیکن سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ نے انہیں فٹ قرار دے کر دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اسکواڈ کا حصہ بنا لیا۔

لیکن جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ٹور میچ میں فاسٹ باؤلر کو نہ کھلانے سے شکوک و شبہات نے جنم لیا اور عباس کے ساتھ ساتھ لیگ اسپنر شاداب خان کی انجری کی بھی اطلاعات سامنے آنے لگیں۔

سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ نے انجری کے حوالے سے اطلاعات کو افواہ قرار دیا لیکن اب پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کی انجری کی تصدیق کردی ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شاداب خان اور محمد عباس کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ یہ دونوں جنوبی افریقہ کے خلاف 26 دسمبر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے فٹ نہیں ہیں۔

پی سی بی کے مطابق عباس اور شاداب بہتری کی جانب گامزن ہیں اور دونوں کی انجری میں بہتری آ رہی ہے۔

پی سی بی نے امید ظاہر کی کہ دونوں کھلاڑی 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل فٹ ہو جائیں گے اور سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024