• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بیٹے کی خواہش لیے جعلی پیر کے پاس جانے والی خاتون ریپ کا شکار ہوگئی

شائع December 24, 2018

شیخوپورہ: فیروز والا تھانے کی حدود میں موچیاں والا کے علاقے میں خود کو پیر کہلانے والے شخص نے بیٹے کی خواہش لیے آئی 4 بیٹیوں کی ماں کا ریپ کردیا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون جعلی پیر کے پاس اکثر جایا کرتی تھیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز خاتون مبینہ ملزم کے پاس معمول کے مطابق گئی تھیں جہاں فراڈیے پیر نے انہیں نشہ آور شربت پلایا۔

مزید پڑھیں: ریپ کیس: انڈر ویئر دلیل کے طور پر پیش کرنے پر تنازع

انہوں نے بتایا کہ نشہ آور شربت پیتے ہی خاتون اپنے حواس کھو بیٹھیں جس کے بعد مبینہ ملزم نے ان ہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔

فیروز والا پولیس کے مطابق جب خاتون گھر واپس نہیں آئیں تو ان کے شوہر جعلی پیر کے گھر گئے جہاں انہیں نشے کی حالت میں زمین پر پایا۔

یہ بھی پڑھیں: ریپ کے الزام میں پادری کی ضمانت کے بعد کیس کا اہم گواہ ’قتل‘

خاتون کے ہوش میں آنے کے بعد انہوں نے اپنے شوہر کو خود پر بیتی سنائی جس کے بعد ان کے شوہر نے فیروز والا پولیس میں واقعے کی رپورٹ درج کروائی۔

پولیس کی جانب سے خاتون کا طبی معائنہ کرایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے ریپ کی تصدیق کی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔


یہ خبر ڈان اخبار میں 24 دسمبر 2018 کو شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024