• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

عوام اپنی نظریاتی شناخت ختم کرنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمٰن

شائع December 23, 2018
مولانا فضل الرحمٰن مظفر گڑھ میں ملین مارچ سے خطاب کررہے تھے—فائل/فوٹو:ڈان
مولانا فضل الرحمٰن مظفر گڑھ میں ملین مارچ سے خطاب کررہے تھے—فائل/فوٹو:ڈان

متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے ملک کی نظریاتی شناخت کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے لیکن عوام اس کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔

مظفرگڑھ میں تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کی جانب سے پاکستان کے 10 سال سے بے روزگار لوگوں کو روزگار دینے، معیشت کو سنبھالا دینے اور غریب افراد کو گھر دینے کا اعلان کیا گیا تھا مگر ڈالر تین ماہ کے اندر ہی 145 روپے کا ہوگیا ہے اور بھیک مانگ مانگ کر منہ بھی ٹیڑھا ہو گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت نے ملک کی نظریاتی شناخت کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، لیکن عوام نے جعلی حکمرانوں کے اس ایجنڈے کو مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فضل الرحمٰن، خادم رضوی کے خلاف غداری کی درخواست مسترد

سربراہ ایم ایم اے کا کہنا تھا کہ انہوں نے معذرت خواہانہ سیاست نہیں سیکھی اور وہ ایسے عناصر کے ساتھ بھڑ جانا جانتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مغرب کے دباؤ میں آکر آسیہ بی بی کو بری کیا اور سپریم کورٹ کا فیصلہ بین الاقوامی دباؤ میں کیا گیا جس کو ہم تسلیم نہیں کرتے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے بڑے بڑے بوجھ سر پر اٹھائے ہوئے ہیں وہ ڈیم بھی بنا کر دے رہے ہیں اور آبادی بھی کنٹرول کر رہے ہیں، کیا چیف جسٹس نے اتنا عوامی بننے کے بعد آسیہ بی بی کے گاؤں میں جا کر بھی کیس کی تفتیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ختم نبوت قانون کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کو چیلنج کیا تو حکومت علما کے پیچھے پناہ لینے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ جن مولویوں کے پیچھے آپ پناہ لے رہے ہیں ان کی پشت پر بھی ہم لوگ ٹھہرے ہیں۔

مزید پڑھیں:مولانا فضل الرحمٰن کی اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوشش ناکام

جمعیت علمااسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ نئے نعروں اور نئے رنگ سے ریاست مدینہ کے نام پر قوم کو دھوکہ دیا جا رہا ہے، اگر اسلامیات کا مضمون کسی غیر مسلم نے پڑھانے کی کوشش کی تو اسے کمرہ جماعت سے اٹھا کر باہر پھینک دیا جائے گا۔

مولانافضل الرحمٰن نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر کا ہم پر بھرپور اعتماد ہے، حکومت کو پتہ چل جانا چاہیے کہ عوام کے احساسات کیا ہیں۔

ملین مارچ سے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

saqib jamil Dec 23, 2018 09:04pm
Which Awam. What have u done for awam while in power for decades. Shame on u

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024