• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

2018 کی بہترین وائرل ویڈیوز

شائع December 23, 2018

ہر سال ہی متعدد وائرل ویڈیوز سامنے آتی ہیں مگر ان میں بہترین کونسی ہوتی ہیں؟

ویسے یہ فیصلہ کرنا تو بہت مشکل ہے مگر 2018 میں چند ویڈیوز ایسی ضرور سامنے آئی جو لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

مزید پڑھیں : 2018 میں یوٹیوب کی ٹاپ وائرل ویڈیوز

ایسی ہی چند وائرل ویڈیوز آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

جب ایک پرندے نے موسم کے حال میں مداخلت کی

امریکی شہر سان فرانسسکو کے بے ایریا مین جب اینکر موسم کا حال بتا رہا تھا تو ایک پرندہ تجسس سے دیکھنے آگیا کہ وہاں کیا ہورہا ہے۔

جب ایک لڑکی کو معلوم ہوا کہ زمین کے اندر نہیں بلکہ سطح پر رہتی ہے

ایک ننھا سپر اسٹار

ویسے یہ اب حیران کن نہیں کہ کسی وائرل ویڈیو سے کوئی مشہور ہوجائے مگر اس ننھے سپراسٹار نے دنیا کو ضرور دنگ کردیا۔ میسن رامسے نے وال مارٹ میں یہ گانا گایا اور اس کے بعد اسے ایک البم کے لیے منتخب کرلیا اور کنسرٹس کا بھی حصہ بنا۔

وہ خاتون جس کی بدولت میکسیکو نے جرمنی کو شکست دی

کم از کم ٹوئٹر صارفین کا تو یہی ماننا تھا۔

یاننی لورل تنازع

یہ وہ ویڈیو ہے جس نے پورے انٹرنیٹ کو 2 حصوں میں تقسیم کرکے رکھ دیا، مئی میں سامنے آنے والی اس ویڈیو میں کچھ لوگ کو لورل سنائی دیتا تو دیگر کو یاننی، اور یہی وجہ ہے کہ ان کے درمیان گرما گرم بحث بلکہ لڑائیاں تک ہوگئیں، آپ کو کیا سنائی دے رہا ہے؟

ہارموئنی ڈانسنگ کوئن

ہیری پوٹر سیریز کو بھول جائیں کیلی ایلیسین کے اس رقص نے انٹرنیٹ کو بھی نچا کر رکھ دیا تھا۔

جب ایک سراغ رساں کتا کیس حل نہ کرسکا

ایک کتے کی مالک جادوگر کبھی اپنے راز نہیں بتاتے۔

وہ کتا جو کھلے دروازے کو بھی بند سمجھتا رہا

کیا انسانوں کو بھی ایسے ہی مسئلے کا سامنا نہیں ہوتا جو اس کتے کو ہوا؟

امریکی صدر چھتری بند کرنا بھی نہیں جانتے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اکثر انٹرنیٹ پر وائرل ہوجاتے ہیں اور ایسا ہی کچھ اس ویڈیو میں بھی ہوا۔

جب کھانے کی کوشش مہنگی پڑی

ایک مہم جو کی ایوالانچ سے ریس

پہلے تو یہ مہم جو اس ایوالانچ کا باعث بنا اور پھر اس نے ریس بھی کی اور جیت بھی گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024