• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: سول ہسپتال کے قریب 'شیلٹر ہوم' کا افتتاح

شائع December 22, 2018
گورنر سندھ پناہ گاہ میں قیام کیلئے آنے والی خاتون کو کمبل دے رہے ہیں — فوٹو: امتیاز علی
گورنر سندھ پناہ گاہ میں قیام کیلئے آنے والی خاتون کو کمبل دے رہے ہیں — فوٹو: امتیاز علی

گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کراچی میں سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر کے قریب قائم کیے گئے شیلٹر ہوم (پناہ گاہ) کا افتتاح کردیا۔

قیام کا یہ عارضی انتظام ہسپتال میں شہر اور صوبے کے دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کے ساتھ موجود خواتین اور بچوں کے لیے کیا گیا ہے۔

شیلٹر ہوم میں قیام کرنے والوں کو گدا، تکیہ اور کمبل کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ تین وقت کا کھانا بھی مہیا کیا جائے گا۔

گورنر سندھ پناہ گاہ میں قیام کیلئے آنے والی خاتون کو کھانا پیش کر رہے ہیں — فوٹو: امتیاز علی
گورنر سندھ پناہ گاہ میں قیام کیلئے آنے والی خاتون کو کھانا پیش کر رہے ہیں — فوٹو: امتیاز علی

پناہ گاہ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ 'اس طرح کی عارضی پناہ گاہیں شہر اور صوبے کے دیگر حصوں میں بھی قائم کی جائیں گی۔'

انہوں نے کہا کہ 'سردی کو مدنظر رکھتے ہوئے شیلٹر ہوم کا فوری انتظام کیا گیا، جبکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت معاشرے کے کمزور طبقے کو آسان اقساط پر کم قیمت پر مستقل گھر دیئے جائیں گے۔'

یہ بھی پڑھیں: پشاور: وزیر اعظم عمران خان نے شیلٹر ہوم کا افتتاح کردیا

عمران اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ 'سکھر میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے جبکہ کراچی، لاڑکانہ اور صوبے کے دیگر شہروں میں بھی اسکیم کا آغاز کیا جائے گا۔'

اس موقع پر گورنر کے ہمراہ اراکین سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، جمال صدیقی، رمضان گھانچی اور سیلانی انٹرنیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے سینئر نمائندے بھی موجود تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024