• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دی لیجنڈ آف مولاجٹ پر بولی وڈ شخصیات اور انڈین میڈیا کا ردعمل

شائع December 22, 2018
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

پاکستان کی مہنگی ترین فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کا پہلا ٹریلر گزشتہ شام پیش کیا گیا اور بہت زیادہ پسند کیا گیا۔

درحقیقت کئی برس سے لوگ اس فلم کے منتظر ہیں کیونکہ اس میں فواد خان اور مائرہ خان پہلی بار کسی فلم کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں جبکہ وار جیسی کامیاب فلم کے ڈائریکٹر کا نام بھی لوگوں کا اشتیاق بڑھانے کے لیے کافی ہے۔

اور ٹریلر نے لوگوں کی توقعات کو بہت زیادہ بڑھا دیا ہے کیونکہ دیکھنے میں یہ کسی طرح پاکستانی فلم کا ٹریلر نہیں لگتا بلکہ ہولی وڈ کے معیار کا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اور ایسا لگتا ہے کہ اس ٹریلر نے پاکستانیوں کو ہی متاثر نہیں کیا بلکہ بولی وڈ کی معروف شخصیات بھی اس کو سراہے بغیر نہیں رہ سکیں۔

درحقیقت متعدد بولی وڈ شخصیات نے اس ٹریلر پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

معروف فلمساز اور ڈائریکٹر کرن جوہر نے فواد خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ یہ فلم بہت زیادہ کامیاب ثابت ہوگی۔

ایک اور معروف ڈائریکٹر انوراگ کشیپ نے بھی ٹریلر کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ' مولا جٹ کی واپسی اور اس بار یہ فواد خان ہے'۔

معروف اداکار سدہارتھ ملہوترہ جو فواد خان کے ساتھ کپور اینڈ سنز میں کام بھی کرچکے ہیں، نے ٹوئیٹ کیا 'کیا بات ہے میرے دوست، کیا خوبصورت ٹیزر اور کاسٹ، ہمیشہ سے ماہرہ خان کا مداح ہو اور اب اس میں حمائمہ ملک اور جمزہ علی عباسی کا بھی اضافہ ہوگیا، اس کو دیکھنے کے لیے مزید انتظار نہیں کرسکتا'۔

ٹریڈ اینالسٹ ترن ادریش نے کچھ دن پہلے ایک ٹوئیٹ میں لکھا تھا 'سلمان خان بمقابلہ فواد خان، پاکستان اپنے سب سے بڑی فلم مولا جٹ کو عید الفطر پر اپنے ملک اور بیرون ملک ریلیز کررہا ہے، سلمان کی بھارت بھی عید پر ریلیز ہورہی ہے تو پاکستان باکس آفس پر خان بمقابلہ خان ہوگا'۔

چند دیگر بولی وڈ شخصیات کے ٹوئیٹس یہ ہیں :

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بھی فلم پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

انڈین ایکسپریس نے لکھا کہ پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں فواد خان ایک نئے روپ میں نظر آئین گے اور پاکستان کی مہنگی ترین فلم کا ٹریلر ریلیز ہوگیا۔

اخبار کے مطابق اس فلم کی تیاری کافی عرصے سے ہورہی تھی اور اس میں پاکستانی بڑی اسکرین کی سب سے متاثر کن کاسٹ شامل ہیں جو کہ 1979 کی ایکشن فلم مولا جٹ کی اسٹائلش اپ ڈیٹ ہے جس میں ایک مقامی ہیرو کا سفر دکھایا گیا ہے جو کہ سفاک گینگ لیڈر بنا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ فواد خان کی پاکستانی سینما میں 2007 کی خدا کے لیے بعد پہلی فلم ہے جبکہ یہ پاکستان کے فیورٹ آن اسکرین جوڑی فواد اور ماہرہ کی بھی پہلی فلم ہے۔

ٹائمز آف انڈیا نے لکھا کہ فواد خان اور ماہرہ خان انٹرٹینمنٹ صنعت کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی ہے اور اب دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں۔

اس فلم کا ٹریلر سامنے آگیا ہے اور اس نے دنگ کرکے رکھ دیا ہے جس میں فواد غضبناک نظر آئے جبکہ ماہرہ ہمیشہ کی طرح خوبصورت نظر آئیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ٹائمز ناﺅ نے بھی فواد اور ماہرہ کی جوڑی کو سراہتے ہوئے لکھا کہ اس فلم کے ٹریلر کا انتظار مداح بے سبری سے کررہے تھے اور اس نے مایوس نہیں کیا۔

فواد اور ماہرہ دونوں اپنے کرداروں میں پرفیکٹ رہے اور دونوں فوری آپ کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتے ہیں۔

ایک اور ویب سائٹ اسکرول ڈاٹ ان بھی لکھا کہ یہ فلم پاکستان کی کلاسیک پنجابی فلم کو خراج تحسین ہے اور اس کے ٹریلر کے بعد اس کا موازنہ گیمز آف تھیرون سے کیا جارہا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس فلم میں فواد اور ماہرہ کے ساتھ ساتھ حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک، شفقت چیمہ، گوہر رشید، فارس شفیع، نیئر اعجاز، صائمہ بلوچ اور علی عظمت سمیت دیگر نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ’مولا جٹ‘ کی پنجابی کاسٹ میں علی عظمت شامل

مگر یہ فلم مولا جٹ (فواد خان) اور نوری نت (حمزہ علی عباسی) کے گرد گھومتی نظر آتی ہے اور یہ پہلی پاکستانی فلم بھی ثابت ہوگی جو پاکستان کے ساتھ ساتھ چین میں بھی بیک وقت ریلیز ہوگی۔ یہ فلم اگلے سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس فلم کی تیاری پر کافی عرصے سے کام ہورہا تھا مگر کچھ عرصے پہلے 1979 کی مولا جٹ کے پروڈیوسر نے بلال لاشاری اور ان کی ٹیم پر کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔

مزیدپڑھیں : ’مولا جٹ-2‘ کی کاسٹ کو پروڈیوسر کی دھمکی

ڈان سے بات کرتے ہوئے فلم ’مولا جٹ‘ کے پروڈیوسر محمد سرور بھٹی نے بلال لاشاری اور معروف مصنف ناصر ادیب پر الزام لگایا کہ ان دونوں نے انہیں ’گمراہ‘ کیا، اور ساتھ میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کی فلم ’مولا جٹ‘ کو دوبارہ بنانے کے رائٹس کبھی کسی کو فروخت کیے ہی نہیں گئے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024