• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شعیب اختر اور ایلن بارڈر بھارتی کپتان کے دفاع میں سامنے آگئے

شائع December 22, 2018
ویرات کوہلی کو اپنے رویے اور آستریلیا کے خلاف شکست کے بعد تنقید کا سامنا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
ویرات کوہلی کو اپنے رویے اور آستریلیا کے خلاف شکست کے بعد تنقید کا سامنا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی: پرتھ ٹیسٹ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلین قائد ٹم پین میں تلخ کلامی کے بعد سے دوسرے کھلاڑیوں کی جانب سے کوہلی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے لیکن ایسے موقع پر آسٹریلیا کے ایلن بارڈر اور پاکستان کے شعیب اختر ان کے دفاع میں سامنے آ گئے ہیں۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ویرات کوہلی اور ٹم پین کی آپس میں تکرار ہوئی، جسے اسٹمپس کے مائیکرو فون میں واضح طور پر سنا گیا۔

مزید پڑھیں: "کوہلی! تم ٹھنڈے رہو"، آسٹریلین اور بھارتی کپتانوں میں تلخ کلامی

اس موقع پر دونوں ٹیموں کے قائدین کے درمیان صلح کے لیے امپائر کو مداخلت کرنا پڑی۔

کوہلی کو اپنے رویے اور پھر دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست پر شدید تنقید کا سامنا ہے، لیکن اس مشکل مرحلے پر قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر بھارتی کپتان کے دفاع کے لیے سامنے آ گئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ 'ٹوئٹر' پر اپنے پیغام میں راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ 'ویرات کوہلی جدید عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور ان کے رویے پر تبصرہ کرنے والوں کو تھوڑی گنجائش نکالنی چاہیے۔'

دوسری جانب ایلن بارڈر نے بھی کوہلی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ 'کرکٹ کو اس طرح کے کرداروں کی ضرورت ہے جو کھل کر اپنے جذبے کا اظہار کرسکیں۔'

سابق آسٹریلین کپتان اور عظم بلے باز نے کہا کہ 'کسی بھی باؤلر کے وکٹ لینے پر کوہلی کی خوشی دیدنی ہوتی ہے اور اپنی ٹیم کو عالمی نمبر ون بنانے والے کپتان کے جذباتی پن میں مجھے کوئی خرابی نظر نہیں آتی۔'

انہوں نے کہا کہ 'کھیل کے میدان میں جارحانہ رویہ کرکٹ کا حصہ ہوتا ہے اور خصوصاً جب میچ آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ کے ساتھ ہو۔'

واضح رہے حال ہی میں بھارت کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ نے ویرات کوہلی کو بدترین رویے والا کھلاڑی قرار دیا تھا، جبکہ بعد ازاں سابق آسٹریلین فاسٹ باؤلر مچل جانسن نے بھی کوہلی کو بے ادب اور بے وقوف قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024