• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

بسنت کےخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور، پنجاب حکومت کو نوٹس جاری

شائع December 21, 2018
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں بسنت منانے کے اعلان کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکمران جماعت نے پنجاب میں بسنت منانے کا اعلان کیا تھا۔

ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان نے صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے شعیب ظفر ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 12 سال بعد بسنت منانے کا اعلان

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا بسنت خونی کھیل کی شکل اختیار کر گیا تھا جس کی وجہ سے پابندی لگائی گئی تھی۔

بسنت کے خلاف دائر درخواست میں کہا گیا کہ کوئی بھی ایسی تفریح جو انسانی جان کے ضیاع کا باعث بنے،اس کی اجازت دینا خلاف آئین ہے۔

صفدر شاہین پیرزادہ نے واضح کیا کہ حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے بسنت جیسے خونی کھیل کی اجازت دے رہی ہے۔

مزیدپڑھیں: پنجاب میں بسنت منانے کی اجازت، لاہوری خوشی سے نہال

ان کا کہنا تھا کہ ’ڈور پھرنے کے واقعات سے بے شمار قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور پتنگ بازی کی وجہ سے اربوں روپے کی قومی املاک کا نقصان ہوا۔

صفدر شاہین پیرزادہ نے عدالت سے حکومت کی جانب سے بسنت کی اجازت دینے کا اقدام کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا۔

لاہورہائیکورٹ نے سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024