• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

تحریک انصاف نے آصف زرداری کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی

شائع December 20, 2018
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو نااہل قرار دینے کے لیے صوبائی الیکشن کمیشن سندھ میں درخواست جمع کرادی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ صوبائی الیکشن کمیشن نے درخواست وصول کرنے سے انکار لیکن پھر اصرار پر درخواست وصول کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: ’بہت جلد پیپلز پارٹی کا بڑا لیڈر گرفتار ہوسکتا ہے‘

صوبائی الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ کارروائی صرف الیکشن کمیشن اسلام آباد ہی کرسکتا ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن سندھ کے باہر آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ’ایک کا کام شروع ہوچکا ہےاور 24 دسمبر کو اچھی خبر ملے گی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’کرپشن میں بڑے ہاتھیوں کے خلاف کارروائی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں‘۔

تحریک انصاف کی جانب سے فراہم کردہ ثبوت کی کاپی
تحریک انصاف کی جانب سے فراہم کردہ ثبوت کی کاپی

خرم شیر زمان نے دعویٰ کیا کہ ’ہم نے ثبوت کے ساتھ درخواست جمع کرا دی کہ پاکستان سے پیسہ کیسے اور کہاں کہاں بھیجے گئے اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) بیرون ملک جائیداد کی تحقیقات کرے‘۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نیویارک میں جائیداد کے مالک ہیں لیکن انہوں نے الیکشن گوشوارے میں امریکا کی جائیداد ظاہر نہیں کی۔

انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ آصف علی زرداری صادق اور امین نہیں رہے اس لیے انہیں ان کی انتخابی نشست سے نااہل قراردیں۔

مزیدپڑھیں: 'پیپلز پارٹی سے کرپشن اور آپریشن پر تحفظات ہیں'

اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ یہ وہی معاملہ ہے جس پر نواز شریف کو بھی نااہل قرار دیا گیا ہے۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ’اب آصف علی زرداری ثابت کریں کہ ہم غلط ہیں‘۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری باسٹھ ون ایف کے تحت رکن اسمبلی نہیں رہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024