• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

سیف علی کی بیٹی کو خوابوں کا شہزادہ مل گیا

شائع December 20, 2018
سارہ علی خان کی دوسری فلم سمبا رواں ماہ ریلیز کی جائے گی—فوٹو: انڈین ایکسپریس
سارہ علی خان کی دوسری فلم سمبا رواں ماہ ریلیز کی جائے گی—فوٹو: انڈین ایکسپریس

بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ یوں تو رواں ماہ 7 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی، جسے کامیاب کہا جا رہا ہے۔

تاہم اب ان کی دوسری فلم ’سمبا‘ بھی ریلیز ہونے والی ہے، جس میں وہ رنویر سنگھ کے ساتھ رومانس اور ڈانس کرتی دکھائی دیں گی۔

اگرچہ سارہ علی خان فلم ڈیبیو کرنے سے پہلے ہی خبروں میں تھیں اور انہوٓں نے اپنے بیانات سے سب کو حیران کردیا تھا، تاہم اب وہ باقاعدہ طور پر فلم انڈسٹری کا حصہ بن گئی ہیں اور کئی اداکاروں سے ملتی دکھائی دے رہی ہیں۔

سارہ علی خان نے رواں برس نومبر میں اپنے والد سیف علی خان کے ساتھ ’کافی ود کرن‘ میں شرکت کی اور اپنے والد کے سامنے ہی کہا تھا کہ وہ بولی وڈ اداکار کارتک آریان سے دوستی کرنے کی خواہش مند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان کی بیٹی کارتک آریان سے دوستی کی خواہاں

سارہ علی خان نے والد کے سامنے اپنی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شادی تو رنبیر کپور سے کرنا چاہیں گی، تاہم وہ گہرے تعلقات اور دوستی کارتک آریان سے کرنا چاہیں گی۔

کارتک آریان پیار کا پنچ نامہ جیسی فلمیں کر چکےہیں—فوٹو: فن ایشیا نیٹ
کارتک آریان پیار کا پنچ نامہ جیسی فلمیں کر چکےہیں—فوٹو: فن ایشیا نیٹ

ان کی اس خواہش کے بعد بھارتی میڈیا میں ان کے چرچے ہوگئے تھے اور بعد ازاں صحافیوں نے کارتک آریان سے بھی اس حوالے سے پوچھا تھا۔

کارتک آریان نے نومبر میں ہی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہےکہ وہ سارہ علی خان سے گہری دوستی کریں گے یا نہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اداکارہ کے ساتھ کافی ضرور پئیں گے۔

مزید پڑھیں: سارہ علی خان کی خواہش پر کارتک آریان ہنس پڑے

کارتک آریان نے سارہ علی خان کو خوبصورت اور اچھی اداکارہ بھی قرار دیا تھا اور ان کی خود سے دوستی کی خواہش سن کر ہنس پڑے تھے۔

کچھ دن قبل سارہ نے رنبیر سے شادی اور کارتک سے دوستی کی خواہش کا اظہار کیا تھا—فائل فوٹوہائی لائی انڈیا/بولی وڈ لائف
کچھ دن قبل سارہ نے رنبیر سے شادی اور کارتک سے دوستی کی خواہش کا اظہار کیا تھا—فائل فوٹوہائی لائی انڈیا/بولی وڈ لائف

تاہم اب ایک ماہ بعد سارہ علی خان کی خواہش پوری ہوگئی اور وہ کارتک آریان سے مل گئیں۔

سارہ علی خان کی یہ خواہش رنویر سنگھ نے پوری کی، جنہوں نے ایک تقریب میں کارتک آریان کو ان سے ملوایا۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تقریب میں تینوں اداکار موجود تھے اور رنویر سنگھ نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سارہ اور کارتک کی ملاقات کروائی۔

ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر سنگھ نے کارتک آریان کو سارہ علی خان سے ملوایا، جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے سے نہ صرف ہاتھ ملایا، بلکہ ایک دوسرے سے گلے بھی لگے۔

ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ملاقات کرنے اور گلے لگنے کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر گفتگو کرنے لگے۔

بھارتی میڈیا میں ان دونوں کی پہلی ملاقات پر چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ اب ممکنہ طور پر دونوں میں تعلقات آگے بڑھیں گے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025