• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

2018 کے بہترین اسمارٹ فونز

شائع December 20, 2018 اپ ڈیٹ February 1, 2019

ہر ماہ کئی نئے اسمارٹ فونز سامنے آتے ہیں جس کے بعد ان کا انتخاب کرنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔

مگر 2018 کے بہترین اسمارٹ فونز کونسے ہیں؟

ویسے تو کسی ایک فون کو بہترین قرار دینا مشکل ہے مگر مختلف کمپنیوں کی درج ذیل ڈیوائسز دنیا بھر میں انتہائی مقبول ثابت ہوئیں۔

سام سنگ گلیکسی نوٹ 9

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

یہ اب تک سام سنگ کے سب سے بڑے ڈسپلے والا فون ہے جس میں 6.4 انچ کی انفٹنی بیزل لیس اسکرین دی گئی، مگر دیکھنے میں چھوٹا لگتا ہے جس کی وجہ ٹاپ اور نچلے حصے میں بیزل بہت کم ہونا ہے۔ یہ فون بھی سابقہ ماڈل کی طرح واٹر ریزیزٹنٹ اور ڈسٹ پروف تھا۔ اس میں گلیکسی نوٹ سیریز کی سب سے طاقتور 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی جبکہ پہلی مرتبہ سام سنگ نے 512 جی بی انٹرنل اسٹوریج دی، جس میں 512 جی بی کارڈ کی مدد سے اسے ایک ٹی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ اس فون کے 128 جی بی اسٹوریج والے ماڈل میں 6 جی بی جبکہ 512 جی بی اسٹوریج والے ورڑن میں 8 جی بی ریم دی گئی اور یہ بھی پہلی مرتبہ ہے کہ سام سنگ کے کسی فون میں 8 جی بی ریم دی گئی۔ اس فون میں 12، بارہ میگا پکسل کے 2 کیمرے بیک پر دیئے گئے اور پہلی مرتبہ ایس پین پر بھی توجہ دی گئی جس میں بلیوٹوتھ آپشن دیا گیا، جس کی مدد سے آپ اسکرین پر ڈوڈل کے ساتھ ساتھ بہت کچھ کرسکتے ہیں۔

آئی فون ایکس ایس اور ایکس ایس میکس

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

یہ ایپل کے پہلے اسمارٹ فونز ہیں جن میں 512 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے تاہم جیسا اکثر افراد کو معلوم ہے کہ آئی فونز میں ایس ڈی کارڈ سپورٹ نہیں ہوتی، تو انہیں فون میں دی گئی اسٹوریج یا کلاوڈ اسٹوریج پر انحصار کرنا ہوتا ہے۔ اور ہاں یہ ایپل کے پہلے فونز ہیں جن میں ڈوئل سم سپورٹ اور گیگابٹ کلاس ایل ٹی ای سپورٹ دی گئی ہے جو 5 جی ٹیکنالوجی کی جانب اس کمپنی کا پہلا قدم ہے۔ یعنی ان فونز میں ڈاؤ لوڈنگ اسپیڈ ایک گیگا بائٹ فی سیکنڈ ہوگی، یعنی بہت تیز ڈاؤن لوڈ بلکہ ایک منٹ میں 7 جی بی کا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن ہوگا تاہم اس کا انحصار انٹرنیٹ پرووائڈر سروس پر ہوگا۔ آئی فون ایکس ایس 5.8 انچ کے سپر ریٹینا ڈسپلے کے ساتھ ہے جس میں بیزل نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ آئی فون ایکس جیسا نوچ بھی موجود ہے جس میں ڈیپتھ سنسنگ کیمرہ فیس آئی ڈی کے لیے دیا گیا ہے۔ اس کے مقابلے میں آئی فون ایکس ایس میکس 6.5 انچ کے ڈسپلے کے ساتھ ہے جو ایپل کی تاریخ کا سب سے بڑی اسکرین والا فون ہے۔ یہ دونوں فونز او ایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہیں جبکہ واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ کا فیچر بھی موجود ہے۔ اس فون میں ایپل نے اپنی نئی اے 12 بایونک چپ استعمال کی ہے جو کمپنی کے بقول اسمارٹ فون مارکیٹ کی پہلی 7 نانو میٹر چپ ہے۔ دونوں فونز کے بیک پر 12، بارہ میگا پکسل کے 2 کیمرے دیئے گئے ہیں، جو آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن، ٹرو ٹو سنسر سے لیس ہیں، ان میں سے ایک وائیڈ اینگل ایف 1.8 آپرچر،جبکہ دوسرا ٹیلی فوٹو کیمرہ ایف 2.4 آپرچر اور 2 ایکس آپٹیکل زوم کے ساتھ ہے۔

ون پلس سکس ٹی

فوٹو بشکریہ یوایس ٹوڈے
فوٹو بشکریہ یوایس ٹوڈے

اس فون میں کم قیمت کے ساتھ ہر اس اہم فیچر حصہ بنایا گیا جو دیگر کمپنیوں کو ٹکر دے سکے۔ ون پلس سکس ٹی میں 6.41 انچ کی او ایل ای ڈی اسکرین 19:5:9 ریشو کے ساتھ دی گئی۔ پہلی مرتبہ اس کمپنی نے فنگرپرنٹ ریڈر کو اسکرین کے اندر نصب کیا ہے اور اسے اسکرین ان لاک کا نام دیا۔ کمپنی کے مطابق بیٹری لائف کو 20 فیصد بڑھایا گیا اور یہ فون آدھے گھنٹے چارج پر پورا دن کام کرسکے گا۔ فون میں کوالکوم کا طاقتور اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر دیا گیا، اس کے بیک پر 16 اور 20 میگا پکسل کے 2 کیمرے دیئے گئے ہیں جو آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن کی سہولت صارفین کو فراہم کریں گے۔

پی 20 پرو

فوٹو بشکریہ ہیواوے
فوٹو بشکریہ ہیواوے

یہ دنیا کا پہلا فون تھا جس میں 3 بیک کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا، خاص بات یہ ہے کہ ان 3 میں سے ایک کیمرہ 40 میگا پکسل کے آر جی بی سنسر کے ساتھ ہے جبکہ ایک 20 میگا پکسل مونوکروم سنسر اور تیسرا 8 میگا پکسل سنسر کے ساتھ ہے جس میں ٹیلی فوٹو لینس اور 3x آپٹیکل زوم (5x ہائیبرڈ زوم) دیا گیا ہے۔ پی 20 پرو میں سکس جی بی ریم، 4000 ایم اے ایچ بیٹری، آئی پی 67 واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ کے فیچرز دیئے گئے جبکہ فیس ان لاک بھی موجود ہے اور ہاں ڈسپلے میں آئی فون ایکس جیسا نوچ نمایاں ہے مگر نیچے بیزل کافی نمایاں ہے جس کی وجہ فنگرپرنٹ اسکینر کی موجودگی ہے۔

آئی فون ایکس آر

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

اس سال ایپل نے مہنگے فونز کے ساتھ آئی فون ایکس جیسے ڈیزائن کا نسبتاً سستا 6.1 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے والا انٹری لیول آئی فون ایکس آر بھی متعارف کرایا۔ اس کا ڈسپلے آئی فون ایکس کی طرح لگ بھگ بیزل لیس ہے جس میں نوچ بھی دیا گیا ہے جبکہ واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس بھی موجود ہے تاہم ایکس ایس اور ایکس ایس پلس کے مقابلے میں کچھ کمتر ہے۔ اس میں فیس آئی ڈی کا فیچر بھی موجود ہے جبکہ طاقتور اے 12 بایونک چپ بھی دی گئی ہے جو دیگر 2 فونز میں بھی موجود ہے۔ اس میں نیا کیمرہ سسٹم دیا گیا ہے یعنی بیک پر 12 میگا پکسل کا وائیڈ اینگل لینس جو آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن، ایف 1.18 آپرچر اور ٹرو ٹون فلیش سے لیس ہے۔

ایل جی وی 40

فوٹو بشکریہ ایل جی
فوٹو بشکریہ ایل جی

یہ دنیا کا پہلا فون ہے جس میں آگے اور پیچھے مجموعی طور پر 5 کیمرے دیئے گئے، وی 40 پہلا فون ہے جس کے بیک پر 3 جبکہ فرنٹ پر 2 کیمرے دیئے گئے۔ اس فون میں 6.4 انچ کا لگ بھگ بیزل لیس ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ اوپری حصے میں آئی فون ایکس جیسا نوچ موجود ہے، تاہم صارف چاہے تو اسے ہائیڈ کرسکتا ہے۔ اس میں آڈیو کے لیے بلٹ ان ڈی اے سی دیا گیا ہے جو ہیڈفونز کے لیے آواز کو بہتر کرے گا۔ فون میں گوگل اسسٹنٹ کا بٹن بھی دیا گیا ہے جس سے آپ ریمائنڈر، موسم جاننے اور چند دیگر دوسرے کام یعنی وائیڈ اینگل کیمرے سے تصویر لینا وغیرہ کرسکتے ہیں۔ یہ فون آئی پی 68 واٹر ریزیزٹنس ریٹنگ رکھتا ہے اور کمپنی کے مطابق ایک میٹر پانی میں آدھے گھنٹے تک رہنے پر بھی اسے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ایل جی نے اس فون میں ہیڈفون جیک کو برقرار رکھا ہے اور صارفین کو ڈونگل یا بلیوٹوتھ سے کنکٹ کرکے ہیڈفون استعمال کرنے کی تکلیف کا سامنا نہیں ہوگا۔ اس فون میں 3300 ایم اے ایچ بیٹری، سکس جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، تاہم ایس ڈی کارڈ سے اسے 2 ٹی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

سونی ایکسپیریا ایکس زی تھری

فوٹو بشکریہ سونی
فوٹو بشکریہ سونی

یہ سونی کا پہلا فون ہے جس میں او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ سائیڈ سنس ٹیکنالوجی دی گئی ہے جس میں فیورٹ ایپس کو ڈیوائس کی کسی بھی سائیڈ کو دبا کر لانچ کیا جاسکے گا۔ سونی کا یہ فون 6 انچ کے کیو ایچ ڈی پلس ڈسپلے کے ساتھ ہے جس کے تحفظ کے لیے کورننگ گوریلا گلاس 5 کو استعمال کیا گیا ہے۔ اس میں کوالکوم کا طاقتور اسنیپ ڈراگون 845 اوکٹا کور پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 4 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج ہے، تاہم مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اسے 512 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ 3300 ایم اے ایچ بیٹری کو کوئیک چارجنگ اور وائرلیس چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس آئی پی 68 سرٹیفکیشن کے ساتھ ہے اور اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔ سونی کے فونز کو کیمروں کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور ایکسپیریا ایکس زی تھری بھی اس حوالے سے کم نہیں۔ اس فون میں 19 میگا پکسل موشن آئی کیمرہ دیا گیا ہے جو کہ پریڈیکٹو ہائیبرڈ آٹو فوکس اور سپرسلوموشن ویڈیو ریکارڈنگ کے فیچرز موجود ہیں۔

گلیکسی ایس نائن اور ایس نائن پلس

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

یہ فون دیکھنے میں ایس ایٹ جیسے ڈیزائن کے ساتھ ہیں، جن میں سے ایس نائن 5.8 انچ جبکہ ایس نائن پلش میں 6.2 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ اسٹیریو اسپیکرز، پہلے سے بہتر مقام پر فنگرپرنٹ سنسر، پہلے سے بہتر فیس ان لاک جو تاریکی میں کام کرسکے گا، کوالکوم اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر یا ایکسینوس 9810 اوکٹا کور پراسیسر، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم، 4 جی بی ریم (ایس نائن)، سکس جی بی ریم (ایس نائن پلس) ڈسٹ اینڈ واٹر پروف اور اینی موجی جیسے فیچرز اس میں دیئے گئے ہیں۔ اس سال کے فونز میں سب سے بڑا اور نمایاں فیچر ان کا نیا کیمرہ سسٹم ہے، تاہم اس بار کمپنی نے ایس نائن کے بیک پر ایک جبکہ دوسرے میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا ہے۔ یہ نیا کیمرہ سام سنگ کا پہلا ایسا سیٹ اپ ہے جو مکینیکلی طور پر ایڈجسٹ ایبل آپرچر کے ساتھ ہے جو کہ بہت روشن ایف 1.5 سے لے کر چھوٹے ایف 2.4 پر سوئچ ہوسکتا ہے، جس کا انحصار ایکسپوزر کنڈیشن پر ہے۔

میٹ 20 پرو

فوٹو بشکریہ ہیواوے
فوٹو بشکریہ ہیواوے

ہیواوے نے سال کا دوسرا فلیگ شپ فون پی 20 پرو سے بھی زیادہ طاقتور قرار دیا تھا جو پہلا اینڈرائیڈ فون تھا جس میں 7nm پراسیسر دیا گیا، اس کے بیک پر بھی تین کیمروں کا سیٹ موجود ہے مگر پی 2 پرو کے مقابلے میں یہ چوکور شکل میں دیا گیا ہے۔ تینوں میں سے ایک 40 میگا پکسل، دوسرا 20 میگا پکسل اور تیسرا 8 میگاپکسل کا ہے جبکہ فرنٹ پر 24 میگاپکسل کیمرہ دیا گیا۔ 6.39 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے نوچ کے ساتھ ہے، اس میں ایس ایس ڈی کارڈ سلاٹ کو روایتی ایس ڈی کارڈ کی بجائے نانو میموری کارڈ کے لیے دیا گیا ہے۔ یہ چینی کمپنی کا وہ فون ہے جس میں فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر دیا گیا جبکہ بیٹری کے لحاظ سے بھی یہ کافی طاقتور ہے جس میں 4200 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے۔

گوگل پکسل تھری اور پکسل تھری ایکس ایل

فوٹو بشکریہ سی نیٹ
فوٹو بشکریہ سی نیٹ

ویسے تو دیگر اینڈرائیڈ فونز میں سب کچھ مل جائے گا مگر سافٹ وئیر اپ ڈیٹس کے حوالے سے گوگل کے اپنے فونز کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا جو تازہ ترین فرم وئیر اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس حاصل کرتے ہیں۔ پکسل تھری اور پکسل تھری ایکس ایل بھی ایسے ہی فونز ہیں، جن میں سے ایکس ایل میں 6.3 انچ ڈسپلے، اسنیپ ڈراگون پراسیسر، 4 جی بی ریم، 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی، تاہم بیک پر 12 میگاپکسل کا ایک ہی کیمرہ ہے اور فرنٹ پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ اس کے مقابلے میں پکسل تھری 5.5 انچ ڈسپلے کے ساتھ ہے باقی فیچرز ایکس ایل والے ہی ہیں۔ اس بار گوگل نے اپنے فونز میں وائرلیس چارجنگ کو بھی شامل کیا ہے اور ہاں گوگل پکسل سیریز کیمرے کے لیے جانی جاتی ہے کیونکہ فوٹوگرافی کے میدان میں اس کا ایک بیک کیمرہ بھی ڈوئل یا ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024