• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کرکٹ میں نئی تاریخ رقم، ٹاس کیلئے سکے کی جگہ بلے کا استعمال

شائع December 19, 2018
پہلی مرتبہ بلے سے ٹاس کا مظاہرہ کیا گیا — فوٹو بشکریہ کرک انفو ٹوئٹر اکاؤنٹ
پہلی مرتبہ بلے سے ٹاس کا مظاہرہ کیا گیا — فوٹو بشکریہ کرک انفو ٹوئٹر اکاؤنٹ
ٹاس کے لیے استعمال ہونے والا بلا — فوٹو بشکریہ بی بی ایل ٹوئٹر اکاؤنٹ
ٹاس کے لیے استعمال ہونے والا بلا — فوٹو بشکریہ بی بی ایل ٹوئٹر اکاؤنٹ

کرکٹ کے میدان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ جدت آتی جارہی ہے اور جنٹل مین کے اس کھیل کو ہر پہلو سے تبدیل کرنے اور اسے دورِ حاضر کے تمام بڑے کھیلوں کے ہم پلہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ایک ایسی ہی کوشش آسٹریلیا کی عالمی شہر یافتہ ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش (بی بی ایل) میں دیکھی گئی۔

بگ بیش لیگ کے اس میچ میں اننگز کا آغاز کرنے سے متعلق فیصلہ کرنے کے لیے ٹاس کے موقع پر سکے کی جگہ بیٹ اچھالنے کا طریقہ کار متعارف کروایا گیا۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی کا ٹیسٹ کرکٹ میں ٹاس ختم کرنے پر غور

بگ بیش لیگ 18-2019 کے دوران برسبین ہیٹ اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر میتھیو ہیڈن نے بلا اچھال کر ٹاس کی۔

ٹاس کے لیے تیار کیے گئے اس خصوصی بلے کی دونوں اطراف ایک جیسی ہیں، جن پر ایک جانب فلیٹ (Flats) اور دوسری جانب روف (Roofs) لکھا ہوا ہے۔

پہلی مرتبہ ہونے والے اس ٹاس کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے کپتان کالن انگرام نے جیتا اور ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’اب ٹاس کیلئے سکہ نہیں بلا اُچھالا جائے گا‘

میچ کے دوران پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے برسبین ہیٹ 146 رنز بنانے کے بعد آل آؤٹ ہوگئی، جواب میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے مطلوبہ ہدف باآسانی 20ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے راشد خان کو 4 اوورز میں 19 کے عوض 3 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ رواں برس کے دوران یہ تجویز سامنے آئی تھی کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ٹاس کو ختم کردیا جائے تاہم، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی کرکٹ کمیٹی نے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹاس ختم کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024