• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کرپشن میرے قریب سے نہیں گزری، نواز شریف

شائع December 19, 2018

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جب سے سیاست میں قدم رکھا ہے کرپشن میرے قریب سے نہیں گزری۔

آج 19 دسمبر کو سابق وزیر اعظم کے خلاف نیب کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

سماعت ختم ہونے کے بعد احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر موجود کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس پر فیصلہ محفوظ

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا نے مکمل ذمہ داری کے ساتھ کیس کے حقائق عوام تک پہنچائے۔

انہوں نے قوم کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قوم کی ماؤں اور بیٹیوں نے ہمارے لیے دعائیں کی ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ میں سول سوسائٹی اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کا بھی شکرگزار ہوں جو یہاں آئے اور ہم سے اظہار ہمدردی کرتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اس کیس میں 88 پیشیاں بھگتی ہیں اور اس سے قبل کیس میں مریم اور میں نے 77 پیشیاں بھگتیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کرتے ہوئے 35 سال گزر گئے جس میں 2 مرتبہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور 3 مرتبہ وزیر اعظم رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے خلاف آخری ریفرنس میں نیب کے حتمی دلائل مکمل

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’خوشی ہے کہ میں نے اپنا فرض نبھایا ہے، جب سے سیاست میں قدم رکھا ہے کرپشن میرے قریب سے نہیں گزری‘۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’کبھی کوئی کک بیک لیا نہ کوئی کمیشن مانگا اور نہ ہی اختیارات کا ناجائز استعمال کیا‘۔

اپنی گفتگو کے آخر میں سابق وزیراعظم نے شعر پڑھا:

جو ہم پر گزری سو گزری مگر شبِ ہجراں

ہمارے اشک تیری عاقبت سنوار چلے

خیال رہے کہ آج عدالت میں سابق وزیراعظم نے احتساب عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔

عدالت نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنانے کی تاریخ 24 دسمبر مقرر کی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

الیاس انصاری Dec 19, 2018 02:58pm
کرپشن قریب سے نہیں گزری بلکہ رگ و پے میں سما گئی ہے

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024