• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

وزیراعظم کا فواد چوہدری پر بطور وزیر مکمل اعتماد

شائع December 19, 2018
وزیر اعظم عمران خان—فائل فوٹو
وزیر اعظم عمران خان—فائل فوٹو

اسلام آباد: کابینہ کے دو اراکین کے مابین وزیر اطلاعات و نشریات کے منصب کے حوالے سے سامنے آنے والے تنازع کے کئی دن بعد بالآخر وزیر اعظم عمران خان نے باقاعدہ طور پر موجودہ وزیر فواد حسین چوہدری پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کردیا۔

وزیراعظم سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم کو ایک خط ارسال کیا جس میں انہیں اپنی وزارت کے معاملات اور پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن اور پاکستان ٹیلی ویژن کو بہتر بنانے کے لیے ان میں کی جانے والی اصلاحات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشیدکیلئے اپنی وزارت چھوڑنے کو تیار ہوں، فواد چوہدری کی پیشکش

جس کے جواب میں فواد چوہدری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات کو ذرائع ابلاغ کےتمام معاملات میں سربراہی کردار ادا کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت وزارت اطلاعات کو ہر ممکن حمایت اور وسائل فراہم کرے گی تا کہ بیرونِ ملک پاکستان کا بہتر امیج اور حکومت کا اصلاحاتی ایجنڈا برائے تبدیلی پیش کیا جائے۔

خیال رہے کہ 8 دسمبر کو وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ایک ویڈیو لیک ہو کر منظر عام پر آئی تھی جس میں ان کا مائیک کھلا رہ جانے کے سبب صحافی سے سرگوشی میں کیے جانے والے دعوے نے ہل چل مچادی تھی۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے انہیں وزیر اطلاعات بننے کی پیشکش کی جس کے بعد فواد چوہدری پر اعتماد کا اظہار ان کے منصب کے لیے ضروری ہوگیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں: حکومت کو کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں ، فواد چوہدری

شیخ رشید احمد کا متنازع بیان متعدد نجی چینلز نے نشر کیا ، جس میں وہ مائیک کھلے رہ جانے سے بے خبر لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے سنائی دیے۔

ان کا دعویٰ تھا کہ وزیر اعظم نے انہیں 4 مرتبہ وزارت اطلاعات سنبھالنے کی پیشکش کی تھی۔


یہ خبر 19 دسمبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024