• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات

شائع December 18, 2018
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، ترک صدر رجب طیب اردوان سے مصافحہ کرتے ہوئے—فوٹو: سپریم کورٹ
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، ترک صدر رجب طیب اردوان سے مصافحہ کرتے ہوئے—فوٹو: سپریم کورٹ

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ترکی کی آئینی عدالت کے صدر کی دعوت پر سرکاری دورے پر ترکی میں ہیں، جہاں انہوں نے قونیا میں ترک صدر سے ملاقات کی۔

سپریم کورٹ کے تعلقات عامہ کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس نے ملاقات کے دوران ’ پاکستان اور ترکی کے عوام کے درمیان خاص محبت اور پیار‘ کے رشتے پر روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور ترکی کے تعلقات حکومتوں تک محدود نہیں، وزیر خارجہ

اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اروان نے مولانا جلال الدین رومی کے شہر میں چیف جسٹس کو خوش آمدید کہا اور پاکستان کے لوگوں کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ قونیا میں مولانا رومی کی برسی کی مناسبت سے ’سیبِ عرس‘ کی تقریب میں چف جسٹس میاں ثاقب نثار نے شرکت کی اور وہاں یادگاری واقعات کی تقریب میں’سماں‘ کا مشاہدہ کیا۔

اس سے قبل انقرہ میں چیف جسٹس نے ترکی کی آئینی عدالت کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زوہتو ارسلان سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے باہمی مفاد کے قانونی اور عدالتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس نے اپنے ترکش ہم منصب کو پاکستان کے عدالتی نظام کے کاموں سے آگاہ کیا، ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی عوام کے بنیادی حقوق کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے کہ ’ایگزیکٹو ان بنیادی حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں‘۔

یہ بھی پڑھیں: 'ترکی نے جس تنظیم کو دہشتگرد قرار دیا وہ پاکستان میں کیسے کام کرسکتی ہے'

اسی حوالے سے چیف جسٹس نے ڈاکٹر ارسلان کو ان کی جانب سے’پانی کے نظام، آبادی کنٹرول، صحت کی سہولیات کی فراہمی اور قانون اور انصاف کی حکمرانی یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا‘۔

اس موقع پر ڈاکٹر ارسلان نے چیف جسٹس کو ترکی کے عدالتی نظام کے کام کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا اور آگاہ کیا کہ ترکی کا آئینی عدالتی نظام یورپ میں قدیم نظام میں سے ایک ہے۔

ملاقات کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور ترکی کے آئینی عدالت کے صدر نے ’دونوں ممالک کی اعلیٰ ترین عدالتون کے درمیان ادارتی تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا‘۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024