• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

'گاڑی دھونا مقصود ہو تو رہائشی بالٹی میں پانی بھر کر دھوئیں'

شائع December 18, 2018
لاہور ہائیکورٹ نے گاڑیوں کو پائپ سے دھونے پر پابندی عائد کردی — فائل فوٹو
لاہور ہائیکورٹ نے گاڑیوں کو پائپ سے دھونے پر پابندی عائد کردی — فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو گاڑیوں کو پائپ سے دھونے پر پابندی سے متعلق آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ گاڑی دھونا مقصود ہو تو رہائشی بالٹی میں پانی بھر کر دھوئیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پانی کے ضیاع کو روکنے اور محفوظ کرنے سے متعلق ہارون فاروق کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔

جسٹس شاہد کریم نے تحریری حکم نامے میں ہدایت کی کہ پنجاب حکومت پانی کے ضیاع کو روکنے اور محفوظ بنانے سے متعلق اقدامات کے بارے میں عدالت کو آگاہ کرے۔

مزید پڑھیں: لاہور: موٹرسائیکل سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار

لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ لاہور ڈیولپمنٹ تھارٹی (ایل ڈی اے) اور واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) پہلے مرحلے میں پائپ کے ذریعے گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد کریں۔

عدالت عالیہ نے گاڑیوں کو پائپ سے دھونے پر پابندی سے متعلق آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی دھونا مقصود ہو تو رہائشی بالٹی میں پانی بھر کر دھوئیں۔

عدالت کے تحریری حکم نامے میں ہدایت کی گئی کہ سیکریٹری آب پاشی اور سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں تیاری کے ساتھ پیش ہوں جبکہ آئندہ سماعت پر تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔

جسٹس شاہد کریم نے حکم نامے میں مزید کہا کہ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب انیس علی ہاشمی نے بتایا تھا کہ پنجاب حکومت، پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے قانون سازی پر غور کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا 3 ماہ میں لاہور کے بل بورڈ ہٹانے کا حکم

27 نومبر 2018 کو ہائیکورٹ نے لاہور بھر میں یکم دسمبر سے موٹر سائیکل سوار دونوں افراد پر ہیلمٹ کی پابندی کو لازمی قرار دے دیا تھا۔

خیال رہے کہ 2 ماہ قبل لاہور ہائیکورٹ نے شہر کی مصروف ترین سڑک مال روڈ پر سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننے کو لازمی قرار دیا تھا جس کے بعد عدالت نے ایک حکم میں لاہور میں بھی موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے کو لازمی قرار دے دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024