• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

مردوں اور خواتین کی چال میں فرق کیوں ہوتا ہے؟

شائع December 16, 2018
اس کا جواب اب طبی سائنس نے ڈھونڈ لیا ہے — شٹر اسٹاک فوٹو
اس کا جواب اب طبی سائنس نے ڈھونڈ لیا ہے — شٹر اسٹاک فوٹو

آپ کو یہ تو معلوم ہوگا کہ مردوں اور خواتین کے چلنے کا انداز یا چال ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے مگر کیا یہ جانتے ہیں کہ یہ فرق کیوں ہے؟

تو اس کا جواب اب طبی سائنس نے ڈھونڈ لیا ہے۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی، نیویارک یونیورسٹی اور ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق کے مطابق ویسے تو ہوسکتا ہے کہ کچھ مواقعوں پر مرد اور خاتون کی چال کا انداز ایک ہو مگر عام طور پر یہ فرق واضح ہوتا ہے اور اس کی وجہ سمجھنا بھی آسان ہے اور وہ دونوں کے جسمانی ساخت کا فرق ہے۔

مزید پڑھیں : خواتین اور مردوں کی انگلیاں مختلف کیوں؟

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ خواتین کے ساتھ چلتے ہوئے مرد اکثر اپنی رفتار سست کردیتے ہیں جبکہ بچوں کے ساتھ وہ ان کا خیال رکھنے والا رویہ اپناتے ہیں اور ان کی رفتار کے مطابق چلتے ہیں، ایسا خواتین بھی کرتی ہیں۔

جسم

مرد جسمانی طور پر خواتین سے بڑے ہوتے ہیں اور ان کے جسم جسمانی کاموں کے لیے بنے ہوتے ہیں، تو چلنا مردوں کے لیے نفسیاتی طور پر ایک اہم نکتہ ہوتا ہے، یعنی چلنے کا مقصد کسی مخصوص فعل کا حصول ہوتا ہے جیسے ایک سے دوسری جگہ پہنچنا، مرد حضرات سیدھا اور ایک لائن میں چلتے ہیں۔ دوسری جانب خواتین کی چال باوقار ہوتی ہے اور چھوٹے قدم چلتی ہیں اور بہت کم ہوتا ہے جب وہ لمبا قدم چلیں، بنیادی طور پر خواتین کے چلنے کے انداز اور جسمانی حرکت پر برسوں کا ارتقا اثرانداز ہوتا ہے۔

جوتے

مردوں اور خواتین کے جوتوں کا فرق بھی چال پر اثرانداز ہوتا ہے، مثال کے طور پر مرد جوگر پہنتے ہیں جس سے انہیں بہت تیز چلنے میں مدد ملتی ہے، اس کے مقابلے میں خواتین ہائی ہیل یا معمولی ہیل کا جوتا بھی پہن لیں تو ان کے لیے چلنا مشکل ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خواتین کی شرٹس میں بٹن بائیں جانب کیوں ہوتے ہیں؟

جسمانی حرکات

یہ فرق تو سب کے لیے واضح ہے کہ مرد لمبے ڈگ بھرتے ہیں اور ٹانگ کو جتنا آگے بڑھا سکتے ہیں بڑھاتے ہیں، جس سے وہ کم وقت میں زیادہ فاصلہ طے کرلیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ خواتین کے مقابلے میں چلتے ہوئے بازﺅں اور کندھوں کو زیادہ حرکت دیتے ہیں۔ خواتین چھوٹے قدم چلتی ہیں اور ٹانگوں کو قریب رکھتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024