• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: بھتہ خوری کے الزام میں اورنگی ٹاؤن سے 3 ملزم گرفتار

شائع December 16, 2018
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی: شہرِ قائد میں بھتہ خوری کی نئی لہر اٹھنے کے بعد سندھ رینجرز حکام نے اورنگی ٹاؤں میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان نے مقامی تاجر سے 15 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھتہ خوری کے الزام میں لیاری گینگ وار کے 2 کارندے گرفتار

اس حوالے سے بتایا گیا کہ رینجرز نے بلال، امیر حمزہ اور محمد عرفان کو گرفتار کرلیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11 میں تاجر نور عالم کے گھر میں 6 دسمبر کو 15 لاکھ روپے بھتے کی پرچی دی تھی۔

بعدازاں ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر بذریعہ فون تاجر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی۔

مزیدپڑھیں: 'اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف دہشت گردوں جیسے مقدمات ہونےچاہیے'

مومن آباد پولیس اسٹیشن میں زیر حراست ملزمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 343، 384، 385، 386، 34 ، انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعہ 25 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

رینجرز کے مطابق ملزمان نے تاجر سے بذریعہ فون رابطہ جاری رکھا اور اتوار کو اسلحہ اور بارود مواد کے ہمراہ بھتہ وصول کرنے کے لیے آئے تو انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز میں رینجرز حکام نے علاقے کے اولڈ سٹی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں رواں سال اسٹریٹ کرائمز کے اعداد وشمار

ملزمان اسلم اور ریاض حسین نامی بھتہ خوروں کا تعلق لیاری گینگ وار کے ایاز زہری اور وسیع اللہ لاکھو گروپ سے تھا۔

ملزمان کی جانب سے مہینے کے آغاز میں دبئی، افغانستان اور ایران کے نمبروں سے کال کی جاتی اور مطلوبہ رقم کا مطالبہ کیا جاتا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024