• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

’بہت جلد پیپلز پارٹی کا بڑا لیڈر گرفتار ہوسکتا ہے‘

شائع December 16, 2018

سندھ اسمبلی میں اپوزیش لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد پیپلز پارٹی کے بڑے لیڈر کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

کراچی میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے سندھ حکومت اور اس کی کارکردگی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں گزشتہ 11 سال سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اقتدار میں ہے لیکن اس نے صوبے میں کچھ نہیں کیا۔

تحریک انصاف کے رکنِ صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ایک دہائی سے سندھ پر حکومت کرنے والوں نے صوبے میں تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو درہم برہم کردیا۔

مزید پڑھیں: ’تحریک انصاف سے جان چھڑا کر جلد پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں گے‘

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرپشن سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا جاتا اور صوبے کا بجٹ کہاں جاتا ہے اس حوالے سے کوئی جواب دینے والا نہیں ہے۔

فردوس شمیم نقوی نے دعویٰ کیا کہ بہت جلد پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک بڑے لیڈر کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو سے کچھ دیر قبل ہی میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ ’جیل پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا دوسرا گھر ہے، ان کی گرفتاری سے کیا ہوگا؟‘

بعدِ ازاں فیاض الحسن چوہان نے اس بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’دیا بجھنے سے پہلے ٹمٹماتا ہے اور آصف علی زرداری کے بیانات ایسے ہی ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم پر جو الزامات لگائے، آج بھی اس پر قائم ہیں، فردوس شمیم نقوی

یاد رہے کہ رواں برس وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے حسین لوائی سمیت 3 اہم بینکرز کو منی لانڈرنگ کے الزامات میں حراست میں لیا گیا تھا۔

حسین لوائی اور دیگر کے خلاف درج ایف آئی آر میں اہم انکشاف سامنے آیا تھا جس کے مطابق اس کیس میں بڑی سیاسی اور کاروباری شخصیات کے نام شامل تھے۔

ایف آئی آر کے مندرجات میں منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھانے والی آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی کمپنی کا ذکر بھی تھا، اس کے علاوہ یہ بھی ذکر تھا کہ زرداری گروپ نے ڈیڑھ کروڑ کی منی لانڈرنگ کی رقم وصول کی۔

عدالت نے آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو مفرور قرار دیا تھا جس کے بعد انہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری لے لی تھی جس کی مدت 21 دسمبر کو ختم ہوجائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024