• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شاہ رخ خان کی بیٹی اداکارہ سے قبل ہدایت کار بن گئی

شائع December 15, 2018
سہانا خان اس وقت لندن سے اداکاری کی تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں—فوٹو: ڈی این اے انڈیا
سہانا خان اس وقت لندن سے اداکاری کی تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں—فوٹو: ڈی این اے انڈیا

بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے یوں تو رواں برس اگست میں فیشن میگزین ’ووگ‘ کے لیے فوٹو شوٹ کرواکر فیشن اور ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا تھا۔

تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی جلد ہی اداکاری کی شروعات کرنے والی ہیں۔

جہاں شاہ رخ خان کی بیٹی کی اداکاری کی شروعات کی چہ مگوئیاں ہیں، وہیں ان کے بیٹے آرین خان کی جانب سے بھی اداکاری کے میدان میں آنے کی خبریں ہیں۔

تاہم ان کے والد شاہ رخ خان نے واضح کیا ہے کہ ان کے بچے فی الحال اداکاری کے قابل نہیں، انہیں اداکاری کرنے سے پہلے سیکھنا اور سمجھنا ہوگا کہ اداکاری کیا ہوتی ہے؟

لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ سہاںا خان نے اداکاری سے قبل ہی فلم ڈائریکشن کا کام شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا شاہ رخ کے بچے بھی اداکار بنیں گے؟ کنگ خان نے خود بتادیا

اور یہ انکشاف خود شاہ رخ خان نے کیا کہ ان کی بیٹی ان کی آنے والی فلم ’زیرو‘ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیں۔

سہانا خان نے اگست 2018 میں پہلا فوٹو شوٹ کروایا تھا—فوٹو: ووگ
سہانا خان نے اگست 2018 میں پہلا فوٹو شوٹ کروایا تھا—فوٹو: ووگ

دکن کیرونیکل سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی سہانا خان آئندہ 4 سال تک امریکا سمیت دیگر ممالک میں تعلیم جاری رکھیں گی، جس کے بعد ہی وہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے اہل ہوں گی۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سہانا خان کو واضح بتادیا ہے کہ اگر وہ فلم پروڈکشن یا پھر اداکاری میں آنا چاہتی ہیں تو پہلے انہیں یہ سیکھنا اور سمجھنا ہوگا کہ اداکاری ہوتی کیا ہے اور فلم پروڈکشن کیسے ہوتی ہے؟

سہانا خان اپنے والد کی فلم زیرو کی اسٹنٹ ڈائریکٹر ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
سہانا خان اپنے والد کی فلم زیرو کی اسٹنٹ ڈائریکٹر ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ سہانا خان اس وقت لندن سے اداکاری کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں، ساتھ ہی وہ کچھ انٹرنیشنل انٹرن شپس بھی کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر بحث

شاہ رخ خان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کی بیٹی سہانا خان ان کی آنے والی فلم ’زیرو‘ کی اسٹنٹ ڈائریکٹر بھی ہیں۔

ان کے مطابق اگرچہ ان کی بیٹی بیرون ملک زیرتعلیم ہیں، تاہم انہوں نے ہدایت کار آنند ایل رائے سے درخواست کرکے انہیں اسٹنٹ ڈائریکٹر کا کام دلوایا۔

شاہ رخ خان نے واضح کیا کہ ان کی بیٹی کم سے کم آئندہ 4 سال تک شوبز انڈسٹری کا حصہ نہیں بنیں گی، وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے اوراداکاری شروع کرنے سے پہلے اس کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ہی اداکارہ بنیں گی۔

سہانا خان چار سال بعد اداکاری کر سکتی ہیں، شاہ رخ—فوٹو: گوری خان انسٹاگرام
سہانا خان چار سال بعد اداکاری کر سکتی ہیں، شاہ رخ—فوٹو: گوری خان انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024