• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کا دوسرا بیل آؤٹ پیکج موصول، اسٹیٹ بینک

شائع December 14, 2018
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) حکام نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا دوسرا بیل آؤٹ پیکج موصول ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان عابد قمر نے مذکورہ پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ پیکج سے مرکزی بینک کے غیر ملکی زر مبادلہ بڑھ کر 9.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے مزید بتایا کہ سعودی مالیاتی پیکج کو جنوری 2019 تک موصول ہونا تھا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب نے بیل آؤٹ پیکج کی مد میں کوئی شرط عائد نہیں کی، وزیر خارجہ

واضح رہے کہ ریاض نے اکتوبر میں پاکستان کو بیلنس آف پیمنٹس کے بحران سے نکالنے کے لیے 3 ارب ڈالر کے غیر ملکی کرنسی سپورٹ فراہم کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔

اس کے علاوہ ریاست نے اسلام آباد کو ایک سال کے لیے تیل کی درآمدات میں 3 ارب ڈالر تک کی تاخیری ادائیگی کی سہولت کا بھی اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ریاض چند روز میں پاکستان کو 3 ارب ڈالر جاری کردے گا، سعودی سفیر

پاکستان کو سعودی ارب کی جانب سے بیل آؤٹ پیکج کی پہلی امداد رواں سال 9 نومبر کو موصول ہوئی تھی۔

اکتوبر میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سامنے لائے گئے اعدادو شمار کے مطابق ملک کا غیر ملکی قرضہ گزشتہ ایک دہائی میں 30 ہزار ارب تک پہنچ چکا ہے جبکہ گردشی قرضہ ایک ہزار 2 سو ارب روپے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024