• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پشاور: وزیر اعظم عمران خان نے شیلٹر ہوم کا افتتاح کردیا

شائع December 14, 2018

وزیر اعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پناہ گاہ (شیلٹر ہوم) کا افتتاح کردیا۔

یہ شیلٹر ہوم پشاور کے پاجاگی روڈ پر قائم کیا گیا ہے، جہاں بے گھر افراد کو چھت فراہم کی جائے گی، شیلٹر ہوم میں عام لوگوں کے لیے گھر جیسا ماحول فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ خصوصی افراد کے لیے بھی علیحدہ سے راستہ بنایا گیا ہے۔

شیلٹر ہوم کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: ’حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑی نہیں ہوتی تو ملک نہیں رہتا‘

افتتاح کے بعد وزیر اعظم کو بریفنگ بھی دی گئی—فوٹو: ڈان نیوز
افتتاح کے بعد وزیر اعظم کو بریفنگ بھی دی گئی—فوٹو: ڈان نیوز

افتتاح کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے شیلٹر ہوم کا دورہ کیا، جہاں انہیں منصوبے کی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ بے گھر افراد کو اس شیلٹر ہوم میں کھانا اور طبی سہولت فراہم کی جائیں گی جبکہ خصوصی افراد کو وہیل چیئرز بھی مہیا کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ شیلٹر ہوم میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی جبکہ اس شیلٹر ہوم میں تقریباً 200 افراد رہ سکیں گے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے 100 روزہ پلان کے تحت پشاور میں 4 شیلٹر ہومز قائم کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی شیلٹر ہوم منصوبے کے تحت پناہ گاہیں قائم کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِاعظم عمران خان نے صاف و سبز پاکستان مہم کا آغاز کردیا

خیال رہے کہ وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر پشاور میں ہیں، جہاں وہ گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات کریں گے اور صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

اجلاس میں متعلقہ وزرا کی جانب سے اپنی متعلقہ محکموں کی 100 روزہ کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم خیبرپختونخوا کے 100 روزہ منصوبے سے متعلق نشترہال پشاور میں تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024