• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

چین میں کینیڈا کے سابق سفیر کی گرفتاری کے بعد کاروباری شخصیت بھی زیرحراست

شائع December 13, 2018
مائیکل اسپاور—فوٹو: اے پی
مائیکل اسپاور—فوٹو: اے پی

چین میں قومی لاپتہ ہونے والے دوسرے کینیڈین شہری کو مبینہ طور پر ’چین کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں میں ملوث‘ ہونے کے الزام میں تحقیقات کا سامنا ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ میں چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چین کی ریاستی سیکیورٹی کی وزارت کی ڈینڈونگ سٹی برانچ کاروباری شخصیت مائیکل اسپاور سے ’تحقیقات‘ کررہی ہے اور یہ تحقیقات 10 دسمبر سے شروع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرائسز گروپ تھنک ٹینک کے ملازم کے مطابق پیر کو بیجنگ میں چینی سیکیورٹی اداروں نے سابق کینیڈین سفارتکار مائیکل کوورگ کو بھی حراست میں لیا تھا۔

مزید پڑھیں: کینیڈا کے سابق سفیر مائیکل کوورگ چین میں گرفتار

اس حوالے سے چین کے مقامی اخبار بیجنگ نیوز نے بدھ کو رپورٹ کیا تھا کہ مائیکل کوورگ ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھے جو چین کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالتی تھیں۔

واضح رہے کہ چین میں 2 کینیڈین شہریوں سے تفتیش اس وقت سامنے آئی جب کچھ روز قبل واشنگٹن کی درخواست پر اوتاوا نے چین کی بڑی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کی چیف فنانشل آفیسر مینگ وانزہو کو گرفتار کیا تھا۔

تاہم منگل کو کینیڈا کے شہر وان کوور کی عدالت نے 75 لاکھ ڈالر کے عوض ان کی ضمانت منظور کی تھی۔

کینیڈا کی حکومت نے کہا تھا کہ انہوں نے ہواوے کیس میں کوئی واضح لنک نہیں دیکھا۔

دوسری جانب کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ چین میں کینیڈا کا دوسرا شہری مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جب سے مائیکل اسپاور سے رابطے میں نہیں جب سے انہوں نے حکومت کو بتایا تھا کہ چینی انتظامیہ نے اس سے سوال جواب کیے۔

اس حوالے سے کینیڈا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مائیکل اسپاور چینکے شمالی شہر ڈینڈونگ میں کام کرنے والے کاروبای شخص ہیں اور وہ جنوبی کوریا کے ساتھ ثقافتی تبادلے کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا مائیکل اسپاور کا پتہ لگانے کے لیے سخت کوششیں کر رہا ہے اور اس معاملے کو چینی حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے۔

واضح رہے کہ اسپاور ایک چینی اور برطانوی بنیاد پر غیرمنافع بخش سماجی انٹرپرائز ہے۔

اس گروپ کا اپنی ویب سائٹ پر کہنا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ ’پائیدار تعاون، ثقافتی تبادلے، سرگرمیوں، تجارت اور سرمایہ کاری کی سہولیات کے لیے وقف ہے‘۔

ادارے کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ شمالی کوریا کہ ساتھ ’رابطوں کو برقرار‘ رکھتا ہے اور یہ’غیر سیاسی‘ ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا ہیواوے کی فنانشل چیف کو رہا کرے یا سنگین نتائج کیلئے تیار ہو، چین

مائیکل اسپاور کی بات کی جائے تو انہوں نے امریکا کی نیشنل باسکٹ ایسوسی ایشن کے سابق اسٹار ڈینس روڈمین کے شمالی کوریا کے دورے کے دوران بطور مترجم اور سہولت کار کے فرائض انجام دیے تھے۔

اس کے علاوہ 2013 میں جیٹ اسکنگ سے واپسی کے بعد ایک نجی کشتی پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے گفتگو بھی کی تھی۔

ادھر مائیکل کوورگ کے معاملے پر چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ چین میں آئی سی جی کے لیے کام کرتے جو رجسٹرڈ نہیں تو ہوسکتا ہے غیر سرکاری تنظیم کے انتظام پر چین کے قوانین کو توڑ دیا ہو۔

قبل ازیں کینیڈیا کے وزیر اعظم جسٹن ٹوروڈو نے مائیکل کوورگ کے کیس سے متعلق کہا تھا کہ اوتاوا چینی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024