• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کامیڈین کپل شرما نے بھی شادی کرلی

شائع December 13, 2018
کپل شرما نے 12 دسمبر کی رات شادی کی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
کپل شرما نے 12 دسمبر کی رات شادی کی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

جہاں سال 2018 بولی وڈ انڈسٹری کے لیے شادیوں کا سال مانا جارہا ہے، وہیں اب بولی وڈ اداکار اور کامیڈین کپل شرما بھی اپنی قریبی ساتھی گنی چتراتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ہیں۔

کپل شرما نے 12 دسمبر کی رات جلندر میں شادی کی، اس تقریب میں ان کے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

کپل شرما کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میدیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

اپنی شادی کے دوران کامیڈین نے سبز رنگ کی شیروانی زیب تن کی، جبکہ ان کی گرل فرینڈ گنی نے سنہرے اور سرخ رنگ کا لہنگا پہنا۔

View this post on Instagram

🙏

A post shared by Kapil Sharma (@kapilsharma) on

شادی سے چند روز قبل کپل مہندی اور دیگر ایونٹس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئیں تھی۔

مزید پڑھیں: کپل شرما بھی رواں سال شادی کررہے ہیں؟

جبکہ گنی نے خود اپنی مہندی کی تصاویر سب کے ساتھ شیئر کی۔

خیال رہے کہ رواں سال اکتوبر میں یہ رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ کپل شرما بھی اس سال شادی کرلیں گے، تاہم اس وقت اداکار نے خود اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

کپل شرما نے رواں سال مارچ میں سوشل میڈیا پر اپنی گرل فرینڈ کو متعارف کروایا تھا۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’یہ نہیں کہوں گا کہ گنی میری ساتھی ہے، وہ مجھے مکمل کرتی ہے، گنی میں تم سے بےحد پیار کرتا ہوں، سب اسقبال کریں‘۔

واضح رہے کہ کپل شرما کی شادی عین اس ہی روز ہوئی جس روز بھارت کے امیر ترین تاجر مکیش امبانی کی اکلوتی بیٹی ایشا امبانی کی شادی بھی بزنس مین آنند پیرامل کے ساتھ ہوئی۔

اس شادی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

اس سے قبل دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور پریانکا چوپڑا نکس جونس کی شادی کا چرچا میڈیا میں رہا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024