• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کیا شاہ رخ کے بچے بھی اداکار بنیں گے؟ کنگ خان نے خود بتادیا

شائع December 13, 2018
شاہ رخ اس وقت اپنی فلم زیرو کی تشہیر میں مصروف ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
شاہ رخ اس وقت اپنی فلم زیرو کی تشہیر میں مصروف ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ میں اس وقت جتنے مقبول بڑے بڑے اداکار ہیں، اتنی ہی زیادہ شہرت ان اسٹارز کے بچے بھی حاصل کررہے ہیں۔

جہاں بولی وڈ انڈسٹری میں اقرباء پروری پر زور و شور سے بحث جاری ہے، وہیں کئی کامیاب اداکاروں کے بچے بھی اس بولی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھ رہے ہیں، جن میں سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان شامل ہیں۔

تاہم سب کی نظر بولی وڈ کنگ خان شاہ رخ خان کے بچوں پر ہے، جن کے حوالے سے ایسی قیاس آرائیاں تھیں کہ آرین اور سہانا جلد بولی وڈ میں کسی فلم کے ساتھ ڈیبیو کرتے نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر بحث

یاد رہے کہ ایسی رپورٹس تھی کہ شاہ رخ خان کا بیٹا آرین بہت جلد سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور کے ہمراہ ڈیبیو کرتے نظر آئے گا۔

تاہم اب شاہ رخ خان نے آخر کار اپنے بچوں کے فلمی کیریئر کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔

ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ فی الحال ان کے بچے اس قابل نہیں بنے کہ وہ اداکار بن سکیں۔

شاہ رخ خان نے بتایا کہ ان کی بیٹی سہانا اداکارہ بننا چاہتی ہے، تاہم اس سے قبل تین سے چار سالوں تک کسی ادارے میں اداکاری کی تعلیم حاصل کرے گی، جس کے بعد ہی وہ بولی وڈ کا حصہ بن پائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ کے لو گرو ان کے بچے

دوسری جانب شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آرین خان کے کیریئر کے حوالے سے بتایا کہ آرین کو اداکار بننے کی کوئی خواہش نہیں۔

شاہ رخ خان نے بتایا کہ آرین خان ہدایت کاری سیکھنے کے لیے امریکا میں ٹریننگ لے رہا ہے اور وہ آگے اس ہی کو کیریئر بنائے گا۔

اداکار نے کہا کہ ’میں نے اور گوری نے کبھی بچوں سے نہیں کہا کہ انہیں اداکار بننا ہے، ہمارے آس پاس موجود لوگ میرے بیٹے کے لیے کہتے ہیں کہ خوبرو ہے، لمبا قد ہے، باڈی بھی اچھی ہے، لیکن اگر کسی اداکار بننے کے لیے یہی سب باتیں کافی ہوتی تو میں شاید کبھی اداکار نہیں بنتا‘۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ نے بتادیا والد ہونے کی سب سے بُری عادت کیا؟

شاہ رخ خان کے مطابق وہ اپنے بچوں کو بولی وڈ میں گزارے 30 سالوں کے تجربے سے مشورہ تو ضرور دیں گے، تاہم اداکار بننے کی بات ہے تو یہ تب ہی کیا جاسکتا ہے جب آپ جنون کی حد تک اداکاری کرنا چاہیں، صرف اچھے نظر آنا اور اچھے کپڑے پہننا مقصد ہو تو بینکنگ کی فیلڈ کا حصہ بن جائیں، وہ شاید اس سے آسان ہوگی۔

جب شاہ رخ خان سے ان کے چھوٹے بیٹے ابرام کے حوالے سے سوال کیا گیا تو اداکار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ دکھنے میں کافی اچھا ہے تو یقیناً راک اسٹار ہی بن جائے گا۔

کام کے حوالے سے بات کریں تو شاہ رخ خان اس وقت اپنی فلم ’زیرو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ کے بیٹے کو ابھی ڈیبیو نہیں کروا رہا، کرن

اس فلم میں ان کے ہمراہ انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

فلم ’زیرو‘ رواں ماہ 21 تاریخ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024